قومی

Ahmedabad Jagannath Yatra: ڈی جے کی آواز سن کر بے قابو ہوگئے تین ہاتھی،جگن ناتھ رتھ یاترا کے دوران مچ گئی افراتفری،تین لوگ ہوئے زخمی

احمد آباد میں 148ویں جگن ناتھ رتھ یاترا نکالی جا رہی ہے۔ اسی یاترا کے دوران ڈی جے کی تیز آواز کی وجہ سے ایک ساتھ کئی ہاتھی بے قابو ہوگئے ،حالانکہ ان میں سے زیادہ تر پر جلدی قابو پالیا گیا البتہ ایک ہاتھ کچھ زیادہ ہے بے قابو نظرآیااور وہ تیزی سے ادھر سے ادھر دوڑنے لگا جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔ تاہم آخر کار مہوتوں نے ہاتھی کو قابو میں کر لیا۔جگن ناتھ یاترا میں ہزاروں عقیدت مند جمع ہورہے ہیں۔ اس دوران تین ہاتھیوں کے قابو سے باہر ہونے کی وجہ سے بھیڑ میں موجود لوگ بھی ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ جس کی وجہ سے بھگدڑ کی کیفیت پیدا ہوگئی اور کچھ لوگ اس میں زخمی بھی ہوگئے۔

کھڈیا وستار احمد آباد رتھ یاترا کے راستے پر پڑتا ہے، جہاں سے ہاتھیوں کے بےقابو ہونے کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ ڈی جے کی تیز آواز سے ایک ہاتھی مشتعل ہو گیا اور بھاگنے لگا۔ اس ہاتھی کو دیکھ کر باقی دو ہاتھی بھی قابو سے باہر ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یاترا کے دوران 5-6 ہاتھی بے قابو ہو گئے تھے۔ ان میں سے تین ہاتھی کھڈویا کی گلیوں میں بھاگنے لگے۔اس بھگدڑ میں تین سے چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ان میں سے ایک میڈیا پرسن ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے کسی کو شدید چوٹیں نہیں آئیں۔ یہ لوگ ہاتھی کے پاس کھڑے تھے کہ بھگدڑ میں گر گئے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ جب ہاتھی ان تک پہنچے تب تک لوگ انہیں بچا چکے تھے۔

واضح رہے کہ گجراج (ہاتھی)جگن ناتھ یاترا میں آگے بڑھ رہےہیں۔ مہوت اور محکمہ جنگلات کی ٹیم بھی ان کے ساتھ ہے۔ جیسے ہی ہاتھی بے قابو ہونے لگے، محکمہ جنگلات کی ٹیم فوراً متحرک ہو گئی۔ ٹیم کے پاس ٹرانکوئلائزرز کے ساتھ دیگر ہتھیار بھی ہیں۔ انہوں نے فوراً ہاتھی کو قابو کر لیا۔ حالانکہ اس دوران  رتھ یاترا کو 15 منٹ تک روک دیا گیا۔ 108 ایمبولینس کو موقع پر طلب کیا گیا اور زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا۔قریب15 منٹ کے وقفے کے بعد ہاتھیوں کو سڑکوں سے نکال کر مرکزی سڑک پر لایا گیا اور انہیں قابو کرنے کے بعد رتھ یاترا دوبارہ شروع کی گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Indian Languages ​​in the Digital World: ڈیجیٹل دنیا میں ہندوستانی زبانوں کے امکانات اور چیلنجز پر دو روزہ قومی سیمینار کا اختتام

سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں ہندوستانی زبانوں کا…

1 minute ago

Asian Games 2026: سیمی فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا، موسلادھار بارش کے باعث افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل منسوخ

شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ…

2 hours ago