قومی

Drug-Free Youth Campaign: ‘نشہ مکت یووا’ مہم کے آغاز سے قبل وزیر اعظم مودی کا پیغام، کہا: نوجوانوں کو مثبت تبدیلی کے لیے ترغیب دینا مقصد

نئی دہلی، 2 اگست (آئی این ایس): وزیر اعظم نریندر مودی نے ’نشہ مکت یووا – وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کے باضابطہ آغاز سے قبل بڑا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنا اور انہیں معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے متحرک کرنا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ صبح 11 بجے ‘نشہ مکت یووا، وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کا آغاز ہوگا۔ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو نشے سے دور رہنے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ترغیب دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملک گیر 100 ہفتوں پر مشتمل ’جن بھاگیداری‘ مہم کا آغاز ہوگا، جس کے تحت ہر اتوار کو ملک بھر میں مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ عوام میں بیداری پیدا کی جا سکے اور معاشرے کو اس مقصد کے لیے متحد کیا جا سکے۔

دس ہزار سے زائد مقامات پر نوجوانوں کی شرکت

وزیر اعظم کے مطابق اس مہم میں ملک بھر کے 10 ہزار سے زائد مقامات سے نوجوان حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ ’مائی بھارت‘ اور این ایس ایس کے رضاکار، اسکول، کالج، یونیورسٹیاں، یوتھ کلب، غیر سرکاری تنظیمیں (این جی اوز) اور مختلف روحانی ادارے بھی اس مہم کا حصہ بنیں گے۔

100 ہفتوں تک ہر اتوار سرگرمیاں ہوں گی

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق 100 ہفتوں تک جاری رہنے والی اس قومی مہم کا مقصد تعلیمی اداروں، نوجوانوں کی تنظیموں، سول سوسائٹی، صنعتی اداروں اور روحانی تنظیموں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لا کر منشیات کے خلاف عوامی تحریک کو مضبوط بنانا ہے۔ ہر اتوار کو ملک بھر میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، جن میں کھیلوں کے مقابلے، واکاتھون، میڈیٹیشن سیشن، ثقافتی پروگرام، بیداری مہم، اسٹریٹ ڈرامے، مباحثے، آرٹ مقابلے اور سماجی شراکت داری سے متعلق پروگرام شامل ہوں گے۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اس مہم کے حوالے سے کہا کہ ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے محفوظ رہیں، اپنے خواب پورے کریں اور ایسی شناخت قائم کریں جس پر پورا خاندان فخر کر سکے انہوں نے کہا، ’’ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں نشہ نہیں بلکہ ہنر ہو، اور ان کی آنکھوں میں گمراہی نہیں بلکہ بڑے خواب ہوں۔ انہی خوابوں کو تقویت دینے اور نوجوان طاقت کو قوم کی تعمیر کی سمت آگے بڑھانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اس مہم کا آغاز کریں گے۔‘‘

نشہ سے پاک بھارت مہم میں شامل ہونے کی اپیل

ریکھا گپتا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر نوجوان کا ہاتھ تھامیں، اس کے خوابوں پر یقین کریں اور ’نشہ مکت بھارت‘ کی اس عوامی تحریک کا حصہ بنیں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھتے ہوئے ایک مضبوط اور ترقی یافتہ بھارت کی بنیاد رکھی جا سکے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Suchika Tariyal Makes History: ایشین گیمز 2026 میں سوچکا تاریال نے رقم کی تاریخ، ایم ایم اے میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی

مکسڈ مارشل آرٹس ان چھ نئے کھیلوں میں شامل ہے جنہیں آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں…

29 minutes ago

Jio Home Customers: جیو ہوم کے صارفین کو ملے گا ایمزون پر ائم لائٹ ایک سال مفت

3 ان 1 ٹی وی، او ٹی ٹی اور وائی فائی پلان کے نئے اور…

39 minutes ago