قومی

West Bengal election 2026:” اپریل29 سے پہلے سرنڈر کر لو، 4 مئی کے بعد کوئی نہیں بچے گا” — بشنوپور ریلی میں وزیراعظم مودی کا ٹی ایم سی پر سخت حملہ

نئی دہلی: نریندر مودی نے اتوار کو مغربی بنگال کے بشنوپور میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر شدید تنقید کی اور ریاستی سیاست میں بڑی تبدیلی کا دعویٰ کیا۔ یہ ریلی انتخابی مہم کے دوران “وجے سنکلپ سبھا” کے طور پر منعقد کی گئی تھی، جہاں بڑی تعداد میں عوام موجود تھی۔وزیر اعظم  مودی نے اپنے خطاب کا آغاز مغربی بنگال کی ثقافتی وراثت کی تعریف سے کیا اور کہا کہ یہ سرزمین فنون اور فنکاروں کی پہچان ہے۔ انہوں نے لوگوں کی جانب سے پیش کیے گئے تصویری فن پاروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان پر نام درج ہو تو وہ انہیں شکریہ کے خطوط ضرور بھیجیں گے۔ انہوں نے عوام کی محبت اور شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی  نے کہا کہ وہ بنگال میں بنگالی نئے سال کے بعد پہلی بار کسی بڑی عوامی ریلی سے خطاب کر رہے ہیں، اور یہ موقع اکشے ترتیہ کے دن آیا ہے، جسے انہوں نے ایک مبارک موقع قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی ریلیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو عوام کی موجودہ حکومت سے ناراضی کی علامت ہے۔وزیر اعظم  مودی نے خواتین کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنگال تبدیلی کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی خواتین کی حفاظت اور ان کے بااختیار بنانے کی حامی ہے، جب کہ ٹی ایم سی پر خواتین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی نے پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی کے معاملے میں ہمیشہ مضبوط موقف اپنایا ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا بھی ذکر کیا اور الزام لگایا کہ ٹی ایم سی نے ان کی توہین کی، جسے وہ ناقابل قبول قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بنگال کی خواتین اس رویے کو کبھی نہیں بھولیں گی۔وزیر اعظم  مودی نے اپنی حکومت کی فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت آنے پر غریبوں کو مفت راشن، خواتین کو مکانات کے لیے مالی امداد اور صحت کے لیے مفت علاج کی سہولت دی جائے گی۔ انہوں نے مختلف اسکیموں جیسے آیوشمان بھارت اور دیگر امدادی پروگراموں کا بھی حوالہ دیا۔

انہوں نے “ماترشکتی بھروسہ کارڈ” کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت خواتین کو سالانہ 36 ہزار روپے کی مدد، حاملہ خواتین کو خصوصی امداد اور بچیوں کی تعلیم کے لیے مالی تعاون فراہم کیا جائے گا۔اپنے خطاب کے اختتام پر وزیراعظم  مودی نے ٹی ایم سی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست میں “خوف کا دور” ختم ہونے والا ہے اور “خدمت کا دور” شروع ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ 29 اپریل سے پہلے “سرنڈر” کر دیا جائے اور 4 مئی کے بعد کسی کے بچنے کا امکان نہیں ہوگا۔ ان کے اس بیان نے سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل اور بحث کو جنم دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

10 minutes ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

2 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

3 hours ago

Tamil Nadu By-election: تمل ناڈو ضمنی انتخابات کا پہلا رجحان، وزیر اعلیٰ وجے کے لیے خوشخبری، کس امیدوار کو کتنے ملے ووٹ؟

مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…

4 hours ago