قومی

Tilak Nagar Murder Case: غیر ملکی خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش دو ردن تک گاڑی میں رکھی، ملزم نے چونکا دینے والے کیا انکشافات

Tilak Nagar Murder Case: دارالحکومت دہلی کے تلک نگر علاقے میں جمعہ کی صبح تقریباً 9 بجے ایک خاتون کی لاش ملنے سے ہلچل مچ گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے پایا کہ خاتون کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے اور کسی نے اسے قتل کرکے لاش پھینک دیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا۔ قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دہلی پولیس کے مطابق متوفی خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اس کے لیے پولیس کی کئی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ قا بل ذکر با ت یہ ہے کہ پولیس نے اس واقعہ کو انجام دینے والے قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس گاڑی کے نمبر کے ذریعے قاتل تک پہنچی

اس معاملے پر ڈی سی پی وچترویر سنگھ نے کہا کہ پولیس نے علاقے کے تمام سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی ہے۔ اس دوران پولیس کو سی سی ٹی وی میں سفید رنگ کی سینٹرو کار بھی نظر آئی۔ پولیس کو سینٹرو کار پر شک ہو ا۔ اس کے بعد اس کے نمبر کی بنیاد پر اس گاڑی کے مالک کا پتہ لگایا گیا۔

اس کی ڈیٹیل کی بنیاد پر گرپریت نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے بھی گرپریت سے سختی سے پوچھ گچھ کی۔ اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے خاتون کو قتل کیا اور لاش کو بھی ٹھکانے لگایا۔

‘دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے تھے’

ملزم گرپریت نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ جس خاتون کا اس نے قتل کیا ہے وہ غیر ملکی شہری تھی۔ وہ اسے کافی عرصے سے جانتا ہے۔ وہ سوئٹزرلینڈ کی رہائشی ہے۔

لاش کو دو دن تک گاڑی کے اندر رکھا

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد قاتل نے لاش کو تقریباً ایک دو دن تک گاڑی کے اندر رکھا۔ اسے ٹھکانے لگانے کی کوئی جگہ نہیں مل رہی تھی۔ لاش سے بدبو  آنے کے بعد اس نے اسے تلک نگر علاقہ میں ایم سی ڈی اسکول کے پاس پھینک دیا اور بھاگ گیا۔ یہی نہیں، جو سینٹرو کار استعمال کی گئی تھی، وہ بھی جنک پوری علاقے میں کہیں چھوڑ دی گئی اور وہ دوسری نینو کار لے کر گھومنے لگا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

2 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

2 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

3 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

3 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

3 hours ago