بھارت کی سب سے بڑی نجی شعبے کی تھرمل بجلی پیدا کرنے والی کمپنی اڈانی پاور لمیٹڈ (APL) کو مدھیہ پردیش پاور مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (MPPMCL) کی جانب سے حالیہ نیلامی عمل کے تحت 1600 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی منظوری حاصل ہوئی ہے۔ اس میں سے 800 میگاواٹ کی ابتدائی منظوری کے بعد اب کمپنی کو ’’گرین شو آپشن‘‘ کے تحت مزید 800 میگاواٹ کے لیے لیٹر آف ایوارڈ (LOA) موصول ہوا ہے۔ اڈانی پاور اس منصوبے کے تحت مدھیہ پردیش کے انُوپ پور ضلع میں 1600 میگاواٹ (800×2) کی نئی الٹرا-سپرکریٹیکل تھرمل پاور پروجیکٹ قائم کرے گی۔
یہ منصوبہ ڈیزائن، تعمیر، مالی معاونت، ملکیت اور آپریشن (DBFOO) ماڈل پر مبنی ہوگا اور دونوں یونٹس کو معاہدہ شدہ تاریخ سے 60 مہینوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ پر کمپنی تقریباً 21000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ کمپنی کے سی ای او نے بیان دیا کہ یہ کامیابی مدھیہ پردیش میں اڈانی پاور کی طویل مدتی شراکت داری کو مضبوط کرے گی اور ریاست کے عوام کو مستحکم، کفایتی اور پائیدار توانائی فراہم کرنے کے وعدے کو پورا کرے گی۔ یہ منصوبہ حکومتِ ہند کی SHAKTI پالیسی کے تحت کوئلے کی فراہمی سے جُڑا ہوا ہے۔ تعمیر کے مرحلے میں یہ پروجیکٹ 9000 تا 10000 براہِ راست و بالواسطہ روزگار فراہم کرے گا، جب کہ آپریشن کے دوران تقریباً 2000 افراد کو مستقل روزگار ملے گا۔
واضح رہے کہ اڈانی پاور کو حالیہ برسوں میں مختلف ریاستوں سے بڑے پیمانے پر بجلی سپلائی کے منصوبے حاصل ہوئے ہیں، جن میں مہاراشٹر (6600 میگاواٹ)، اتر پردیش (1600 میگاواٹ) اور بہار (2400 میگاواٹ) شامل ہیں۔ اب مدھیہ پردیش میں 800 میگاواٹ کے حالیہ LOA کے بعد گرین شو آپشن کے تحت کل استعداد 1600 میگاواٹ ہو گئی ہے۔ فی الوقت اڈانی پاور کی کل آپریشنل پیداواری صلاحیت 18.15 گیگاواٹ ہے، جو 12 تھرمل پلانٹس سے حاصل ہو رہی ہے۔ کمپنی کا ہدف ہے کہ وہ 2031-32 تک اپنی صلاحیت کو 41.87 گیگاواٹ تک لے جائے، تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو
تفتیش کے مطابق سیا اور چیتن اکتوبر 2025 سے مسلسل ایک دوسرے کے رابطے میں…
ٹرمپ اب بھی سمجھتے ہیں کہ تجارتی جنگ میں امریکہ کے پاس برتری ہے، لیکن…
گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…
راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…
پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…
بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…