قومی

APSEZ Reports Record Profits: اڈانی پورٹس نے پہلی سہ ماہی میں 3,107 کروڑ روپے کا منافع کیا ریکارڈ، آمدنی میں 21 فیصد اضافہ

احمد آباد: اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون (APSEZ) نے جمعرات کو مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنے نتائج جاری کیے ہیں۔ کمپنی کا منافع سالانہ بنیادوں پر 47 فیصد بڑھ کر 3,107 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ اپریل تا جون سہ ماہی میں اڈانی پورٹس کا EBITDA بڑھ کر 4,848 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔

مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی میں اڈانی پورٹس کی آمدنی 21 فیصد بڑھ کر 7,560 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ اپریل تا جون کی مدت میں کمپنی کا حجم 8 فیصد بڑھ کر 109 ملین ٹنس تک پہنچ گیا ہے۔

اڈانی پورٹس کے  کل وقتی ڈائریکٹر اور سی ای او اشونی گپتا نے کہا کہ مالی سال 25 کا آغاز بہت مضبوط رہا ہے۔ مالیاتی محاذ پر ہم نے اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں کارگو کا حجم 13 فیصد بڑھ کر 114.7 ایم ایم ٹی ہو گیا ہے۔

گپتا نے مزید کہا کہ ترقی کے محاذ پر، ہم نے دو نئی بندرگاہوں کے لیے رعایتی معاہدے اور ایک بندرگاہ کے لیے آپریشن اور مینجمنٹ کا معاہدہ حاصل کیا ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری چار بندرگاہوں کو ورلڈ بینک کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس 2023 میں شامل کیا گیا ہے۔

کارگو کے حجم کے تحت، کنٹینر کے حجم میں سال بہ سال 18 فیصد اور لکوڈ اور گیس کے حجم میں سال بہ سال 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ موندرا پورٹ نے اپریل-جون سہ ماہی میں 51 ایم ایم ٹی کارگو ہینڈل کیا، جو ایک سہ ماہی میں ہندوستانی بندرگاہ کے ذریعے سنبھالا جانے والا سب سے زیادہ کارگو حجم ہے۔

گنگا ورم پورٹ پر عارضی خلل کی وجہ سے کمپنی کو 5.7 ایم ایم ٹی کا نقصان ہوا، جسے اب مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

ورلڈ بینک کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس 2023 میں موندرا، کٹوپلی، ہزیرہ اور کرشنا پٹنم کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ انڈیکس عالمی سطح پر بندرگاہوں کو پیداواریت، کارکردگی اور کریڈیبلیٹی کے ساتھ ساتھ متعدد پیرامیٹرز پر تسلیم کرتا ہے۔

اڈانی پورٹس نے دارالسلام پورٹ پر ٹرمینل 2 کو چلانے کے لیے تنزانیہ پورٹ اتھارٹی کے ساتھ 30 سالہ رعایتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

نتائج کے بعد اڈانی پورٹس کے شیئر میں اضافہ ہوا ہے۔ دوپہر 2:40 پر اسٹاک ایک فیصد بڑھ کر 1585 روپے پر تھا۔ اڈانی پورٹس کے شیئر اب تک سیشن میں 1,604 کی اونچائی اور 1,568 کی کم سطح کو چھو چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

4 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

5 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

6 hours ago