اڈانی پورٹس کا خالص منافع 32 فیصد بڑھ کر 8,000 کروڑ روپے سے تجاوز
احمد آباد: اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (APSEZ) نے مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی اور نو مہینوں کے لیے اپنے شاندار نتائج جاری کیے ہیں۔ کمپنی کا خالص منافع (PAT) 32 فیصد بڑھ کر 8,038 کروڑ روپے ہو گیا۔ اس مدت کے دوران، آمدنی 14 فیصد بڑھ کر 22,590 کروڑ روپے اور EBITDA 19 فیصد بڑھ کر 14,019 کروڑ روپے ہو گئی۔ EBITDA مارجن 62 فیصد تک بڑھا، جو مالی سال 2024 کے60 فیصد سے زیادہ ہے۔
کمپنی نے گوپال پور اور ایسٹرو آف شور ٹرانزیکشن سمیت 4,600 کروڑ روپے سے زیادہ کے سودے مکمل کیے۔ اس کے علاوہ، کمپنی نے ٹرکنگ مینجمنٹ سولیوشن (TMS) پلیٹ فارم متعارف کرایا، جو تکنیکی اختراعات کے ذریعے کارفرما ہے۔ اڈانی پورٹس کو S&P گلوبل سی ایس اے کی طرف سے ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری میں سرفہرست 10 سب سے زیادہ پائیدار کمپنیوں میں شمار کیا گیا۔
کمپنی نے FY25 کے لیےEBITDA گائڈنس کو بڑھا کر 18,800-19,900 کروڑ روپے کر دیا ہے۔ اڈانی پورٹس سی ای او اشونی گپتا نے کہا، ’’ہم نے تمام کلیدی حصوں میں غیر معمولی ترقی ریکارڈ کی ہے۔ نئے ٹرکنگ پلیٹ فارمز کی شروعات اور آپریشنل سدھاروں نے ہماری کارکردگی کو مزید مضبوط کیا ہے۔‘‘
APSEZ کی یہ کارکردگی ہندوستان کے لاجسٹک اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے شعبے میں اس کی مضبوط پوزیشن کی عکاسی کرتی ہے۔
ہریانہ کے روہتک میں کھراوڑ کے قریب واقع ملن ڈھابے پر رات تقریباً ایک بجے…
قومی یومِ آئین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بچپن کے حالات…
وزیر اعظم نریندر مودی نے یومِ آئین کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارک…
26/11 حملے کی 18ویں برسی پر صرف شہیدوں کو یاد کرنا کافی نہیں، بلکہ ان…
آج صبح سونے کی قیمت میں 3,907 روپے اور چاندی کے دام میں 9,680 روپے…
امریکہ نے بھارت سمیت 14 تجارتی شراکت دار ممالک پر نیا درآمدی ٹیکس عائد کرنے…