قومی

Adani Foundation Launches Digital Education: ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اڈانی فاؤنڈیشن کی بڑی پہل، مرزا پور کے 33 سرکاری اسکولوں میں 75 انچ انٹرایکٹو پینل نصب

نئی دہلی : اڈانی فاؤنڈیشن نے ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینے کے مقصد سے مرزاپور ضلع کے 33 سرکاری اسکولوں میں 75 انچ کے انٹرایکٹو پینل نصب کیے ہیں۔ اس اقدام سے سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے جدید اور معیاری تعلیمی وسائل تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ڈیجیٹل دور میں تیزی سے آگے بڑھتے بھارت کے درمیان مرزا پور کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کو ڈیجیٹل تعلیمی مواد کی دستیابی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی تھی۔ اس خلا کو پُر کرنے اور تکنیکی اختراعات کے ذریعے تعلیم کے معیار کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ادانی فاؤنڈیشن نے یہ اہم قدم اٹھایا ہے۔

اس منصوبے کے تحت، جی سی اے پی  ادارے کے تعاون سے 30 سرکاری سیکنڈری اسکولوں میں “اسکالر پلانیٹ” ایپ کے ذریعے 5000 سے زائد طلبہ کو مفت ڈیجیٹل تعلیمی مواد فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے نصاب پر مبنی مواد، آن لائن موک ٹیسٹ، اساتذہ کے اسائنمنٹس اور اضافی تعلیمی وسائل تک آسان رسائی حاصل ہو رہی ہے۔

اساتذہ بھی اس پلیٹ فارم پر اپنا مواد اپ لوڈ کر سکتے ہیں، جس سے طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیمی تجربہ حاصل ہو رہا ہے۔ “اسکالر پلانیٹ” ایپ میں ضلع انتظامیہ، اسکولوں، اساتذہ اور طلبہ کے لیے ریئل ٹائم ڈیش بورڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے ذریعے طلبہ کی کارکردگی کی باقاعدہ نگرانی ممکن ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ اس اقدام کے تحت اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے ضلع اور اسکول سطح پر تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے گئے ہیں۔ طلبہ اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے “چیمپئن شپ ایوارڈز” بھی دیے جا رہے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم نہ صرف عام نصاب بلکہ NEET اور JEE جیسی مسابقتی امتحانات کی تیاری کے ساتھ ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگز، روبوٹکس، آئی ٹی آئی موک ٹیسٹ اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات سے متعلق مواد بھی فراہم کرتا ہے۔اڈانی فاؤنڈیشن اپنے “اچھائی کے ساتھ ترقی” کے اصول کے تحت ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے اور پائیدار سماجی ترقی کی سمت ایک مضبوط قدم اٹھا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

20 minutes ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

32 minutes ago

Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ

وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر…

51 minutes ago

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

2 hours ago