قومی

Gautam Adani’s 62nd Birthday: اڈانی فاؤنڈیشن نے گوتم اڈانی کی 62 ویں سالگرہ پر ملک بھر میں 24,500 یونٹ خون کلیکٹ کیا

اڈانی فاؤنڈیشن نے 24 جون کو گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کی 62 ویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستان بھر میں ایک میگا خون عطیہ مہم کا اہتمام کیا۔ یہ مہم ملک کی 21 ریاستوں کے 152 شہروں میں منعقد کی گئی۔ اڈانی ہیلتھ کیئر ٹیم کی رہنمائی میں منعقد کی گئی اس مہم کو ملازمین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا۔لائف سیونگ بلڈ کے تقریباً 24,500 یونٹس جمع کیے گئے۔ اس میں خون، PCV, platelet concentrate, plasma, FFP, cryoprecipitate, and albumin کے استعمال سے 73 ہزار 500 سے زائد افراد کو سنگین بیماریوں سے صحت یاب ہونے میں مدد کرنے کی صلاحیت ہے۔ سالانہ 20 ہزار 621 یونٹ خون جمع کرنے کا ریکارڈ رہا ہے۔ لیکن اس بار جمع ہونے والے خون کے یونٹ بھی پچھلے سے زیادہ ہیں۔ ،

اڈانی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نے شکریہ اداکیا

 شکریہ ادا کرتے ہوئےڈاکٹر پریتی اڈانی، چیئرپرسن، اڈانی فاؤنڈیشن نے کہا، “میں اپنے اڈانی خاندان کے ہر فرد کا اس نیک مقصد میں تعاون کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ “ان کی لگن، سال بہ سال، نہ صرف ان کی محبت کی عکاسی کرتی ہے، بلکہ ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے ہمارے اجتماعی عزم کو بھی مضبوط کرتی ہے۔”

مہم میں ان کا اہم رول ہے

یہ مہم ریڈ کراس بلڈ بینک اور گورنمنٹ اسپتال بلڈ بینک کے اشتراک سے منعقد کی گئی تھی۔ اس مہم کو کامیاب بنانے میں 2 ہزار سے زائد ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، ڈیٹا آپریٹرز، مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ارکان کی ٹیم نے اہم رول ادا کیا۔ 2011 سےاڈانی فاؤنڈیشن ہر سال گوتم اڈانی کی سالگرہ کے موقع پر خون کے عطیہ کی مہم کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس ذریعے سے، فاؤنڈیشن چیلنجوں سے نمٹنے اور کمیونٹیز کی پائیدار اور جامع ترقی لانے کے لیے پرعزم ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 second ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

37 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

49 minutes ago