قومی

Acharya Pramod Krishnam: آچاریہ پرمود کرشنم نے کانگریس لیڈر آنند شرما کو کہا محب وطن تو راہل گاندھی پر بھی سادھا نشانہ، کہا-وہ جب بھی بولتے ہیں، ملک مخالف ہی بولتے ہیں

سنبھل: شری کلکی دھام مندر کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے آپریشن سندور کی تعریف کرنے والے کانگریس لیڈر آنند شرما اور ششی تھرور کی ایک مرتبہ پھر تعریف کرے ہوئے انھیں محب وطن قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کانگریس لیڈر اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کے تمام لیڈران راہل گاندھی سے ناراض ہیں، کیوں کہ راہل گاندھی اب ملک مخالف ہو چکے ہیں۔

آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ ’’چاہے وہ ششی تھرور ہوں، آنند شرما ہوں، یا کانگریس کے دیگر سینئر لیڈر، سبھی راہل گاندھی سے ناراض ہیں۔ اور وہ کسی ذاتی مسئلے کی وجہ سے ان سے ناراض نہیں ہیں، بلکہ اس لیے ناراض ہیں کہ راہل گاندھی ملک کے خلاف ہو گئے ہیں۔‘‘

راہل جب بھی بولتے ہیں، ملک مخالف ہی بولتے ہیں: آچاریہ پرمود کرشنم

آچاریہ پرمود کرشنم نے مزید کہا کہ ’’راہ گاندھی جب بھی بولتے ہیں، ملک کے خلاف ہی بولتے ہیں۔۔۔بہت پہلے سے ہی۔‘‘ انھوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ کافی عرصے سے راہل گاندھی ملک مخالف باتیں بولتے آ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کانگریس پارٹی کے اکثر بڑے لیڈر ان سے ناراض ہیں۔

آنند شرما اور ششی تھرور ہیں محب وطن: پرمود کرشنم

تاہم پرمود کرشنم نے ششی تھرو اور آنند شرما کو محب وطن قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی اور کہا کہ وزیر اعظم مودی بھی محب وطن لوگوں کا احترام کرنا جانتے ہیں۔ انھوں نے کہا ’’میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ ششی تھرور اور آنند شرما محب وطن اراکین پارلیمان ہیں، اور وزیر اعظم مودی محب وطن لوگوں کا احترام کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ راہل گاندھی لگاتار آپریشن سندور پر سوالات اٹھا رہے ہیں، جب کہ کانگریس لیڈر ششی تھرور اور آنند شرما نے اس کی تعریف کی ہے۔ وہیں کثیر جماعتی پارلیمانی وفود میں کانگریس کی مرضی کے بغیر حکومت کے ذریعے ششی تھرور کو ایک وفد کی قیادت دینے پر کانگریس کے اعتراض نے مزید سیاسی ہلچل پیدا کر رکھی ہے۔ آچاریہ پرمود کرشنم نے پہلے بھی ششی تھرور کی تعریف کرتے ہوئے انھیں سچا محب وطن قرار دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

10 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

11 hours ago