قومی

Rahul Gandhi: ’’آپ کا خون صرف کیمروں کے سامنے ہی کیوں گرم ہوتا ہے؟‘‘ راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی سے کیا تیکھا سوال

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھا کہ ان کا ’’صرف کیمروں کے سامنے ہی خون کیوں گرم ہوتا ہے؟‘‘۔ راہل گاندھی یہ بھی الزام لگایا ہے کہ مودی نے پاکستان کے خلاف جنگ روکنے پر اتفاق کرکے ہندوستان کے وقار کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا-آپ نے ہندوستان کے وقار کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے!

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا ’’مودی جی! کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں۔ صرف اتنا بتائیے: آپ نے دہشت گردی پر پاکستان کے بیان پر کیوں یقین کیا؟ ٹرمپ کے سامنے جھک کر آپ نے ہندوستان کے مفادات کو کیوں قربان کیا؟ آپ کا خون صرف کیمروں کے سامنے کیوں گرم ہوتا ہے؟ آپ نے ہندوستان کے وقار کے ساتھ سمجھوتہ کیا ہے!‘‘

راہل گاندھی نے اس پوسٹ میں پی ایم مودی کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان نے پاکستان کی اس یقین دہانی کو نوٹ کیا کہ دہشت گردی یا فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ راہل گاندھی نے آج راجستھان کے بیکانیر میں ایک عوامی جلسے سے وزیر اعظم کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی ہے، جس میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ’’مودی کا دماغ ٹھنڈا ہے، لیکن مودی کا خون گرم ہے۔ اور اب مودی کی رگوں میں خون نہیں بلکہ گرم سندور بہہ رہا ہے۔‘‘

کانگریس لگاتار کر رہی ہے جنگ بندی پر سوال

واضح رہے کہ کانگریس لگاتار جنگ بندی اور اس میں ٹرمپ کی ثالثی کے حوالے سےحکومت کو گھیرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حالاں کہ حکومت اور وزیر خارجہ ایس شنکر نے بالکل واضح کر دیا ہے کہ جنگ بندی میں کسی نے ثالثی نہیں کی اور ٹرمپ کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واضح طور پر کہا ہے کہ جنگ بندی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان براہِ راست بات چیت کے بعد ہوئی، نہ کہ کسی کی ثالثی کی وجہ سے۔ اس کے باوجود کانگریس کے سوالات لگاتار جاری ہیں اور وہ اسمبلی کے خصوصی اجلاس کا بھی مطالبہ کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

11 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

12 hours ago