قومی

Delivery Boy Killed By Speeding Car In Delhi: دہلی میں تیز رفتار گاڑی کا قہر جاری، سبھاش نگر میں ڈیلیوری بوائے جاں بحق

نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی میں سڑک حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ مغربی دہلی کے سبھاش نگر علاقے میں جمعہ دیر رات ایک تیز رفتار کار نے ڈیلیوری بوائے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ مقتول کی شناخت رگھوبیر نگر کے رہنے والے ہیم شاکر کے طور پر ہوئی ہے/عینی شاہدین کے مطابق کار انتہائی تیز رفتاری سے چلائی جا رہی تھی اور ڈرائیور مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر آرڈر پہنچانے جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی بے قابو کار نے زور دار ٹکر مار دی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار کئی میٹر دور جا گرا اور شدید چوٹوں کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
ملزم کی شناخت موہت کمار ولد راجیش کمار کے طور پر ہوئی ہے جو نجف گڑھ کا رہنے والا ہے اور ایم سی ڈی کا ٹھیکیدار ہے۔ موہت کمار سڑک حادثے میں ملوث ہنڈائی ورنا کار چلا رہا تھا۔ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت دفعات لگائی گئیں ہیں۔

شدید تصادم سے کار تباہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کار کے تمام ایئر بیگز کھل گئے اور گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نہ صرف تیز رفتاری سے
گاڑی چلا رہا تھا، بلکہ اس کی حالت بھی غیر معمولی دکھائی دے رہی تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں دہلی کے علاقے دوارکا میں بھی ایک مہلک سڑک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں لال بہادر شاستری کالج کے قریب ایک نابالغ ڈرائیور کی ایس یو وی کی ٹکر سے 23 سالہ نوجوان ساحل دھنیشرا کی موت ہو گئی تھی۔ اس کیس میں پولیس نے نابالغ ہونے کے باعث ملزم کے والد کو گرفتار کیا تھا اور تحقیقات تاحال جاری ہیں۔مسلسل پیش آنے والے حادثات نے دہلی میں سڑک سلامتی اور تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاپرواہ ڈرائیونگ اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ ایسے افسوسناک واقعات پر قابو پایا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

7 minutes ago

India vs Afghanistan T20: بھارت-افغانستان سیریز کے دوران 19 افراد گرفتار، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

13 ستمبر کو بھارت نے پہلا میچ 7 وکٹ سے جیتا، جب کہ دوسرے مقابلے…

1 hour ago

Prime Minister Modi: دہلی میں ماحولیات پر بڑا بین الاقوامی اجلاس، وزیر نریندر اعظم مودی 19 ستمبر کو کریں گے افتتاح

’ماحولیات اور آب و ہوا کی حرکیات کا مستقبل‘ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس،…

2 hours ago