قومی

Today Weather Update: ملک بھر میں موسم کا بدلتا مزاج، کہیں گرمی کی دستک تو کہیں بارش اور برفباری کا الرٹ

نئی دہلی :فروری کا مہینہ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوتے ہی ملک کے مختلف حصوں میں موسم نے واضح طور پر کروٹ لینا شروع کر دی ہے۔ شمالی اور وسطی بھارت میں جہاں شدید سردی اب رخصت ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور دھوپ کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے، وہیں خلیج بنگال میں بننے والے موسمی نظام اور سرگرم مغربی ہواؤں کے باعث کئی ریاستوں میں آندھی اور بارش کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوسرے روزے یعنی 20 فروری کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم صاف رہنے کی توقع ہے، تاہم جنوبی بھارت اور پہاڑی ریاستوں میں موسم کے تیور بدلے ہوئے رہ سکتے ہیں۔

دہلی این سی آر اور اتر پردیش میں اب ہلکی سردی تقریباً ختم ہو چکی ہے اور دن کے وقت گرمی کا احساس بڑھنے لگا ہے۔ حالیہ ہلکی بارش کے بعد آسمان مکمل طور پر صاف ہے جبکہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ دن میں تیز دھوپ رہے گی، اگرچہ رات کے وقت ہلکی ٹھنڈ برقرار رہے گی۔ اتر پردیش کے لکھنؤ، میرٹھ اور مغربی اضلاع میں موسم خوشگوار مگر نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے اور دوپہر کے اوقات میں پنکھے چلانے جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ آئندہ دنوں میں مغربی یوپی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بہار میں موسم نے اچانک یو ٹرن لیا ہے۔ مغربی ٹھنڈی ہواؤں کی جگہ گرم ہوائیں چلنے لگی ہیں جس کے باعث درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور کئی علاقوں میں پارہ 30 ڈگری کے قریب پہنچنے والا ہے۔ کیمور سمیت بعض اضلاع میں گرمی کا اثر زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ فی الحال بارش کے امکانات کم ہیں، تاہم صبح کے وقت ہلکی دھند دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ جھارکھنڈ میں 24 فروری کے آس پاس موسم خراب ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور رانچی و جمشید پور سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بھی موسم خشک اور گرم ہوتا جا رہا ہے۔ اندور میں درجہ حرارت 33 ڈگری تک پہنچ چکا ہے جبکہ گوالیار اور چمبل کے علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پہاڑی مقام پچمڑھی میں بھی دن کے وقت گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ راجستھان کے جودھپور اور جے پور میں دن کے وقت تیز دھوپ کے باعث حدت بڑھے گی، اگرچہ رات کا موسم ابھی نسبتاً معتدل رہے گا۔

ادھر ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں 22 سے 24 فروری کے درمیان بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شملہ اور منالی جانے والے سیاحوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جنوبی بھارت کی ریاستوں تمل ناڈو، کیرالہ اور انڈمان سمندر کے اطراف بھاری بارش کا امکان ہے۔ خلیج بنگال میں بننے والے سسٹم کے باعث تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے پیش نظر ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق فروری کے آخری دن سردی اور گرمی کے درمیان عبوری دور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی موسمی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روزہ داروں اور مسافروں کو احتیاط برتنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور سفر سے قبل تازہ موسمی معلومات حاصل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

4 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

4 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

5 hours ago