پارلیمنٹ میں جاری سرمائی اجلاس کے دوران کافی ہنگامہدیکھنے کو مل رہا ہے اور آج کا ہنگامہ کچھ الگ ہی تھا چونکہ راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ کل ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد سیٹ نمبر 222 سے نوٹوں کا بنڈل ملا ہے۔ یہ سیٹ کانگریس کے ایم پی اور سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کے نام پر الاٹ کی گئی ہے۔راجیہ سبھا چیئرمین نے جیسے ہی یہ جانکاری دی اس کے بعد راجیہ سبھا میں خوب ہنگامہ ہوا اور دونوں طرف سے الزامات کے تیر چلائے گئے۔ اب سنگھوی نے بھی اس معاملے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
کانگریس ایم پی نے کہا کہ میں اس کے بارے میں سن کر حیران ہوں۔ میں نے اس کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔ میں کل 12.57 بجے ایوان کے اندر پہنچا۔ ایوان کی کاروائی دوپہر ایک بجے روک دی گئی۔ دوپہر 1 سے 1.30 بجے تک میں ایودھیا کے ایم پی اودھیش پرساد کے ساتھ کینٹین میں بیٹھا اور لنچ کیا۔ میں 1.30 بجے پارلیمنٹ سے نکلا۔ چنانچہ کل میں ایوان میں کل 3 منٹ اور کینٹین میں 30 منٹ رہا۔ مجھے یہ عجیب لگتا ہے کہ ایسے معاملات پر بھی سیاست کی جاتی ہے۔ البتہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ لوگ کسی بھی چیز کو کہیں بھی اور کسی بھی سیٹ پر کیسے رکھ سکتے ہیں۔
سنگھوی نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کے پاس ایک سیٹ ہونی چاہیے، جہاں سیٹ کو تالا لگایا جا سکتا ہے اور ایم پی اپنے ساتھ چابی لے سکتا ہے کیونکہ پھر سیٹ پر بیٹھ کر ہر کوئی کچھ بھی کر سکتا ہے اور اس کے بارے میں الزامات لگا سکتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے میں سب کو تعاون کرنا چاہئے اور اگر سیکورٹی ایجنسیوں میں کوئی کوتاہی ہے تو اسے بھی پوری طرح سے بے نقاب کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں جب بھی راجیہ سبھا جاتا ہوں تو 500 کا ایک نوٹ اپنے ساتھ رکھتا ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔
ٹیم اس بات کی جانچ کر رہی تھی کہ ممبرپارلیمنٹ کے گھر میں کتنی بجلی…
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق مالیا کے خلاف 2015 اور 2016 میں…
اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کئی سالوں سے…
دراصل امت شاہ کو پارلیمنٹ میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ابھی ایک فیشن…
آپ کو بتا دیں کہ سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے ایم پی ضیاء الرحمان…
ذرائع کے مطابق اب تک کے اس تصادم میں پانچ ملیٹنٹوں کو ہلاک کرنے میں…