Arvind Kejriwal News: دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما اور کارکن اتوار کو جنتر منتر پر احتجاج کریں گے۔ پارٹی قائدین بابائے قوم مہاتما گاندھی کے افکار کی پیروی کرتے ہوئے اتوار (7 اپریل) کو جنتر منتر پر ‘اپواس’ کریں گے۔ اس سلسلے میں AAP (عام آدمی پارٹی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں رہنے والے ہندوستانی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ کے حامی ای ڈی کی کارروائی کے خلاف احتجاج میں اپواس کریں گے۔
عام آدمی پارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ای ڈی نے ایک سازش کے تحت گرفتار کیا ہے۔ تحقیقاتی ادارے کے اس موقف کے بعد آج پورا ملک ‘اپواس’ کرکے آمر کو سخت پیغام دے گا۔ آج ملک اور دنیا میں سی ایم کیجریوال کے حامی ‘اپواس’ کریں گے۔ ‘اپواس’ گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک رہے گا۔ دہلی حکومت کے وزیر گوپال رائے کے مطابق، عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے، وزراء، ایم پی اور کونسلر دہلی کے جنتر منتر اور پنجاب میں شہید بھگت سنگھ کے گاؤں کھٹکھڑکلان میں اجتماعی ‘اپواس’ رکھیں گے۔
یہ قائدین کریں گے ‘اپواس’ میں شرکت
عام آدمی پارٹی دہلی کے کنوینر گوپال رائے کے مطابق، اے اے پی کے ایم ایل اے، وزرا، ایم پی، کونسلر اور عہدیدار بھگت سنگھ کے گاؤں کھٹکھڑکلان میں جمع ہوں گے اور عوام کے ساتھ اجتماعی اپواس کریں گے۔ یوپی، ہریانہ، ہماچل پردیش، مغربی بنگال، اڈیشہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو سمیت ملک کی 25 ریاستوں کے دارالحکومتوں، ضلع اور بلاک ہیڈکوارٹروں، دیہاتوں اور قصبوں میں اجتماعی طور پر اپواس رکھ کر لوگ کیجریوال کو آشیرواد دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں- MP Lok Sabha Election: کھجوراہو میں نامزدگی کی منسوخی کے بعد کانگریس-ایس پی نے تیار کیا پلان، بی جے پی کی بڑھ سکتی ہے مشکلیں
گوپال رائے کی اپواس کرنے والوں سے اپیل
ہندوستان کے علاوہ نیویارک، بوسٹن، لاس اینجلس، امریکہ میں واشنگٹن ڈی سی، کینیڈا میں ٹورنٹو، آسٹریلیا میں میلبرن، برطانیہ میں لندن سمیت بیرون ملک کئی دوسرے شہروں میں بھی لوگ اجتماعی اپواس رکھیں گے۔ گوپال رائے نے سبھی سے اپیل کی ہے کہ وہ اجتماعی اپواس کی تصاویر واٹس ایپ نمبر 7290037700 پر بھیجیں۔
-بھارت ایکسپریس
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…