قومی

AAP Candidate List 2025: دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی کی دوسری فہرست جاری، منیش سسودیا کی سیٹ تبدیل، اودھ اوجھا کو بھی ملا ٹکٹ

AAP Candidates Second List:دہلی میں برسراقتدارعام آدمی پارٹی نے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست آج (9 دسمبر) کو جاری کردی۔ دہلی میں اسمبلی الیکشن فروری 2025 میں کرائے جا سکتے ہیں، اس سے پہلے اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی نے تیاریاں تیزکردی ہیں۔ اسی قواعد کے تحت امیدواروں کی ایک اورفہرست آگئی ہے۔ اس میں 20 امیدواروں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

عام آدمی پارٹی کی اس فہرست میں منیش سسودیا کی سیٹ تبدیل کردی گئی ہے۔ انہیں پٹپڑگنج کی جگہ جنگ پورہ سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ راکھی بڑلان کی بھی سیٹ تبدیل کی گئی ہے۔ وہیں حال ہی میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے یوپی ایس سی ٹیچراودھ اوجھا کوپٹپڑگنج سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

حال ہی میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے کئی چہروں کوبھی دوسری فہرست میں پارٹی نے امیدواربنایا ہے۔ اس میں جتیندرسنگھ شنٹی کا بھی نام شامل ہے۔ عام آدمی پارٹی نے نومبرمیں پہلی فہرست جاری کی تھی، جس میں 11 امیدواروں کوموقع دیا تھا۔ ان میں سے 6 ایسے لیڈران ہیں، جوحال کے دنوں میں کانگریس یا پھربی جے پی چھوڑکراروند کیجریوال کی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں، جبکہ تین سابق ممبران اسمبلی کوٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہیں تین ایسے امیدوارہیں، جوگزشتہ الیکشن ہارگئے تھے۔ پھربھی عام آدمی پارٹی نے ان پربھروسہ جتاتے ہوئے انہیں ٹکٹ دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقہ سے حاجی محمد یونس کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔ ان کی جگہ پارٹی کے نوجوان لیڈرعادل احمد خان کوٹکٹ دیا ہے۔ جبکہ مادی پورسیٹ سے راکھی بڑلان، جنک پوری سے پروین کمار، شاہدرہ سے پدم شری جتیندرسنگھ شنٹی، گاندھی نگر سے نوین چودھری کواتارا گیا ہے۔

انل جھا، بی بی تیاگی، ویرسنگھ دھینگان، برہم سنگھ تنور، چودھری زبیراحمد اورسومیش شوقین نے حال ہی میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیارکی تھی۔ اپنے پرانے لیڈران کی جگہ اروند کیجریوال نے دوسری پارٹی سے آئے لیڈران پربھروسہ دکھایا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے 2015 کی شاندارکارکردگی کو2020 میں بھی برقراررکھا۔ حالانکہ اس کی سیٹیں کچھ کم توہوئیں، پھربھی یہ زبردست اکثریت کے ساتھ اقتدارمیں آئی۔ عام آدمی پارٹی نے 2015 میں 67 سیٹیں جیتی تھیں تو2020 میں 62 سیٹیں اپنے نام کیں۔ عام آدمی پارٹی ایک بار پھر اقتدار میں آنے کی کوشش کررہی ہے اورہیٹ ٹرک لگانا چاہتی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Ram Mandir Pran Pratishthat: پرتشٹھا-دوادشی کے موقع پر، رام جنم بھومی احاطے میں کمار وشواس کی پہلی راگ سیوا سے پرجوش ہوئے رام بھکت

پرتشٹھا دوادشی کے نام سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کے لیے ہفتہ…

28 minutes ago

IND vs ENG T20 Squad Announcement: بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا کیا اعلان، شامی کریں گے واپسی

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…

2 hours ago

Andaman & Nicobar Drugs Case: پولیس نے آگ میں جلا دی36 ہزار کروڑ روپے کی ڈرگس، کھلے میں جلانے سے پھیل جاتی آلودگی

انڈمان نکوبار پولیس نے حال ہی میں منشیات کی ملک کی اب تک کی سب…

2 hours ago

Priyanka Gandhi Ask Question To PM Modi: روپے کی قدر گرنے پر پرینکا گاندھی نے پی ایم مودی سے کیا سوال، کہا-عوام کو جواب دیں وزیر اعظم

وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ…

2 hours ago

Weather Update: دہلی میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ، یوپی میں طوفان کے امکانات، جانئے ملک بھر میں کیسا رہے گا موسم

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی شام…

3 hours ago