انٹرٹینمنٹ

‘پشپا 2’ کے بعد رشمیکا مندانا ‘دی گرل فرینڈ’ میں آئیں گی نظر، ٹیزر میں بوائے فرینڈ وجے دیوراکونڈا کی آواز سنائی دے گی

اللو ارجن اور رشمیکا مندانا اسٹارر ‘پشپا 2’ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ پشپا کی شریوالی یعنی رشمیکا مندانا کی اگلی فلم ‘دی گرل فرینڈ’ کے حوالے سے ایک بڑا اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے میکرز نے بتایا کہ فلم کا ٹیزر 9 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ فلم کے ٹیزر میں رشمیکا مندانا کے  ریمور بوائے فرینڈ وجے دیوراکونڈا نے آواز دی ہے۔
میکرز نے پوسٹر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، “وجے دیوراکونڈا دنیا کو ‘دی گرل فرینڈ’ سے متعارف کرائیں گے۔ ‘دی گرل فرینڈ’ کا ٹیزر 9 دسمبر کو صبح 11:07 پر ریلیز کیا جائے گا۔”

معلومات کے مطابق  رشمیکا مندانا کے  دوست فلم کے ٹیزر کے لیے اپنی آوازیں دیں گے۔ فلمساز راہول رویندرن کی ‘دی گرل فرینڈ’ کا ٹیزر حال ہی میں ملیالم سمیت پانچ زبانوں میں جاری کیا گیا ہے۔

فینس  کی جانب سے ‘نیشنل کرش’ کا ٹیگ حاصل کرنے والی اداکارہ رشمیکا مندانا سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اور اکثر ایک کے بعد ایک پوسٹ شیئر کرکے اپنے  فینس کو  انٹرٹین کرتی ہیں۔ رشمیکا  مندانانے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں کتابوں کا شوق ہے اور وہ پڑھنا پسند کرتی ہیں۔ رشمیکا  مندانانے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنف اینا ہوانگ کی کتاب ‘کنگ آف ریتھ’ کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ  ہ وہ ساتویں کتاب پڑھ رہی ہے۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو رشمیکا مندانا اپنی حالیہ فلم ‘پشپا: دی رول’ کی ریلیز کے لیے خبروں میں ہیں۔ اللو ارجن اسٹارر اس فلم کو سوکمار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ رشمیکا  مندانااور اللو ارجن کے ساتھ فہد فاصل بھی ‘پشپا 2’ میں اہم  رول میں ہیں۔ رشمیکا  منداناکے پاس لکشمن اٹیکر کا تاریخی ڈرامہ ‘چھوا’ بھی ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کے بیٹے چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی فلم میں وکی کوشل رشمیکا  منداناکے ساتھ لیڈ رول میں نظر آئیں گے۔

رشمیکا مندانا کے پاس سلمان خان کی فلم ‘سکندر’ بھی ہے،جو ساجد ناڈیاڈوالا کے بینر تلے بن رہی ہے۔ یہ فلم سال 2025 میں عید پر ریلیز ہوگی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Telecom PLI: ٹیلی کام PLI میں 3,998 کروڑ روپے کی ہوئی اصل سرمایہ کاری: مرکز

ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا…

3 minutes ago

1,700 سے زیادہ زرعی اسٹارٹ اپس کو 122 کروڑ روپے سے امداد کی گئی: حکومت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت بھاگیرتھ چودھری کے ذریعہ شیئر کی گئی…

15 minutes ago

Hyderabad Airport: مسافروں کی مدد کیلئے آ گیا APOC، حیدر آباد ایئرپورٹ بنا ہندوستان کا پہلا اے آئی پاورڈ ڈیجیٹل ٹوین پلیٹ فارم

جی ایم آر ایئرپورٹس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر-ساؤتھ اور چیف انوویشن آفیسر ایس جی کے کشور…

15 minutes ago

Hathras Rape Case: ’انصاف کے انتظارمیں…‘، راہل گاندھی سے ملنے کے بعد ہاتھرس آبروریزی متاثرہ کی فیملی کا چھلکا درد

ہاتھرس میں آبروریزی متاثرہ کے اہل خانہ نے کہا کہ اپنی تکلیف اور پریشانی لے…

37 minutes ago

Agriculture Sector: زیادہ پیداوار کی وجہ سے اس خریف سیزن میں فارم کا منافع زیادہ ہوگا: مطالعہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی پٹی میں خطے کے لحاظ سے زرعی منافع…

1 hour ago

Investment: ڈیٹا سینٹرز میں سرمایہ کاری کے وعدے 2027 تک $100 بلین سے تجاوز کر سکتے ہیں: رپورٹ

ایک رئیل اسٹیٹ ایڈوائزری فرم CBRE کی ایک رپورٹ کے مطابق، 2027 کے آخر تک…

2 hours ago