بھارت ایکسپریس۔
عام آدمی پارٹی نے دہلی اورہریانہ کے لئے لوک سبھا امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ نئی دہلی سیٹ سے سومناتھ بھارتی، جنوبی دہلی سے سہی رام، مغربی دہلی سے مہابل مشرا اور مشرقی دہلی سے کلدیپ کمار کو میدان میں اتارا ہے۔ وہیں ہریانہ کے کروچھیترا لوک سبھا سیٹ سے سابق راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سشیل گپتا کو امیدوار بنایا ہے۔
انڈیا الائنس کے تحت عام آدمی پارٹی نے دہلی، ہریانہ اورگجرات میں امیدواراتارنے کا اعلان کیا ہے جبہ آسام اور گوا میں بھی الائنس رہے گا لیکن وہاں عام آدمی پارٹی اپنا امیدوار نہیں اتارے گی۔ جبکہ پنجاب میں دونوں پارٹیاں الگ الگ الیکشن لڑیں گی اوروہاں الائنس نہیں ہوگا۔ دراصل، دونوں پارٹیوں کی ریاستی یونٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں الائنس میں الیکشن نہیں لڑا جائے گا۔ الائنس کے تحت دہلی اورہریانہ میں ملنے والی سیٹ پرہی امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے گجرات کے بھروچ اور بھاؤنگرسیٹ سے بھی پارٹی لوک سبھا امیدواروں کے نام کا اعلان کرچکی ہے۔
ہریانہ میں بھی طاقت دکھائے گی پارٹی
عام آدمی پارٹی نے دہلی کے ساتھ ہی ہریانہ سے بھی ایک سیٹ پرامیدوار کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی نے فی الحال کروچھیتر سیٹ سے ریاستی صدراور سابق رکن پارلیمنٹ سشیل گپتا کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ پارٹی کے مطابق، جن امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے، انہیں جتانے پرپوری توجہ رہے گی۔ تاکہ انڈیا الائنس کے تحت پارٹی کو جو ذمہ داری ملی ہے، اسے نبھایا جاسکے۔
بھارت ایکسپریس۔
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ووٹر شناختی کارڈ بننے میں کتنے دن لگیں…
سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ…
AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے…
شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…
ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…