Haryana Aam Aadmi Party Candidates List: ہریانہ اسمبلی الیکشن 2024 میں کانگریس کے ساتھ الائنس نہیں ہوپانے کے بعد عام آدمی پارٹی نے اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں عام آدمی پارٹی نے 20 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ ان 20 امیدواروں میں کسی بھی مسلم امیدوار کا نام نہیں شامل ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اپنے امیدواروں کی یہ فہرست ایسے وقت میں جاری کی ہے، جب دونوں پارٹیوں کے درمیان الائنس سے متعلق بات کی جارہی تھی اور عام آدمی پارٹی یا کانگریس کی طرف سے الائنس ہونے یا نہیں ہونے سے متعلق رسمی اعلان نہیں کیا گیا۔
دراصل، ہریانہ میں الائنس سے متعلق عام آدمی پارٹی کانگریس سے 10 سیٹیں مانگ رہی تھی، لیکن اب عام آدمی پارٹی نے اپنے 20 امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے، جس سے لگتا ہے کہ ہریانہ میں اب کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان الائنس نہیں ہوگا۔
عام آدمی پارٹی نے دی مبارکباد
وہیں، ہریانہ اسمبلی الیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کئے جانے کے بعد پارٹی ترجمان پرینکا ککرنے پارٹی امیدواروں کومبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جوفہرست جاری ہوئی ہے، ان سبھی 20 امیدواروں کوبہت بہت مبارکباد۔
90 سیٹوں پرامیدوار اتارے گی عام آدمی پارٹی
اس سے پہلے پیر کے روز عام آدمی پارٹی کے ہریانہ کے صدرسشیل کمارگپتا نے کہا کہ اگر کانگریس اسمبلی الیکشن کے لئے اس کے ساتھ الائنس کو آخری شکل دینے میں ناکام رہتی ہے تو پارٹی آج شام تک سبھی 90 سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کردے گی۔ عام آدمی پارٹی سے منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی جتنی سیٹوں پرالیکشن لڑنا چاہتی ہے، ان کی تعداد سے متعلق دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت پھنس گئی ہے۔ پارٹی 10 سیٹوں کا مطالبہ کررہی ہے، جبکہ کانگریس پانچ سیٹوں کی پیشکش کررہی ہے۔
بھارت ایکسپریس–
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…