قومی

Showcasing musical traditions from across the country at G20 Summit: جی 20سربراہی اجلاس میں ملک بھر سے موسیقی کی روایات کی نمائش

جی 20 کے پر مسرت موقع پر صدر جمہوریہ کی طرف سے منعقدہ گالا ڈنر میں، ہندوستان نے دنیا کے سامنے اپنے متنوع میوزیکل ورثے کی نمائش کی۔ اس میں پورے ملک سے روایتی موسیقی کا استعمال دیکھا گیا۔  خاص بات ‘گندھروا اتودیم’ تھی۔ یہ ایکجی  منفرد میوزیکل میڈلی ہے جس میں پورے بھارت سے موسیقی کے آلات کی ایک شاندار نمائش  کی گئی ہے، جس میں ہندوستانی، کرناٹک، لوک اور ہم عصر موسیقی کو کلاسیکی آلات کے جوڑ کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

ہندوستانی موسیقی: راگ درباری کانڈا اور کافی کھیل ہوری

لوک موسیقی: راجستھان- کیسریا بالم، گھمر اور نمبورا نمبورا

کرناٹک موسیقی: راگ موہنم – سواگتھم کرشنا۔

لوک موسیقی: کشمیر، سکم اور میگھالیہ – بومرو بومرو

ہندوستانی موسیقی: راگ دیش اور ایکلا چلو ری

لوک موسیقی: مہاراشٹرا – عبیر گلال (ابھنگ)، ریشما چارے گنے (لاوانی)، گجر (وارکاری)

کرناٹک موسیقی: راگ مدھیماوتی – لکشمی برما

لوک موسیقی: گجرات- موربانی اور رام دیو پیر ہیلو

روایتی اور عقیدتی موسیقی: مغربی بنگال – بھٹیالی اور اچوتم کیشوام (بھجن)

لوک موسیقی: کرناٹک – مدو میکم کنائی، کاویری چنڈو اور آد پمبے

بھکت موسیقی: سری رام چندر کرپالو، وشنو جنا ٹو اور رگھوپتی راگھوا

ہندوستانی، کرناٹک اور لوک موسیقی: راگ بھیروی- دادرا، ملے سور میرا تمھارا

موسیقی کے انتظامات میں ہمارے بے مثال اور منفرد موسیقی کے ورثے کو ظاہر کرنے والے مختلف نایاب آلات کا استعمال شامل ہے۔ ان آلات میں سورسنگار، موہن وینا، جلترنگ، جوڑیا پاوا، دھنگالی، دلروبا، سارنگی، کمائیچا، مٹا کوکیلا وینا، نلترنگ، تنگ بک، پخواج، رباب، راونہٹھا، تھل دانا، رودر وینا، اور دیگر شامل ہیں۔

  بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago