نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ملک کے نام ایک کھلا خط لکھا، جس میں انہوں نے نوراتری کی مبارکباد دی اور ملک گیر ’جی ایس ٹی بچت تہوار‘ (GST Bachat Utsav) کے آغاز کا اعلان کیا۔
مقامی صنعت و محنت کشوں کی حوصلہ افزائی
وزیر اعظم نے کہا کہ جب بھی آپ اپنے ملک کے کاریگروں اور مزدوروں سے مصنوعات خریدتے ہیں، تو آپ نہ صرف کئی خاندانوں کی روزی روٹی میں مدد کرتے ہیں بلکہ ملک کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتے ہیں۔
خط میں وزیر اعظم نے لکھا: ’’آپ کو اور آپ کے خاندان کو طاقت کی پوجا کے تہوار نوراتری کی بہت بہت مبارکباد۔ میری دعا ہے کہ یہ تہوار آپ کی زندگی میں خوشحالی اور خوشیوں کی بارش لے آئے۔ اس سال تہواروں میں ہمیں ایک اور تحفہ بھی ملا ہے۔ 22 ستمبر سے نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی اصلاحات کے اطلاق کے ساتھ ہی ملک بھر میں ’جی ایس ٹی بچت تہوار‘ کی شروعات ہو گئی ہے۔ ان اصلاحات سے کسان، خواتین، نوجوان، غریب، درمیانہ طبقہ، تاجر، چھوٹے اور دستکاری کے صنعت کار سب کو فائدہ ہوگا۔‘‘
جی ایس ٹی اصلاحات کی اہم خصوصیات
وزیراعظم نے کہا کہ نئے جی ایس ٹی اصلاحات کے تحت اب صرف دو بنیادی ٹیکس سلیب ہوں گے۔ روزمرہ کی ضروری اشیاء جیسے خوراک، ادویات، صابن، ٹوتھ پیسٹ وغیرہ یا تو ٹیکس فری ہوں گی یا 5% کے کم سے کم سلایب میں آئیں گی۔ ہاؤسنگ، گاڑی خریدنا، باہر کھانا یا تعطیلات منانا جیسے خواب اب پورے کرنا آسان ہوگا۔ ہیلتھ انشورنس پر بھی جی ایس ٹی صفر کردی گئی ہے۔ جناب مودی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی دکان دار اور تاجروں نے ’پہلے اور اب‘ کے بورڈز لگا کر عوام کو یہ دکھایا کہ اشیاء کتنی سستی ہو گئی ہیں۔
گزشتہ 11 سالوں میں 25 کروڑ افراد غربت سے باہر آئے
وزیراعظم نے بتایا کہ ’’ہماری جی ایس ٹی کا سفر 2017 میں شروع ہوا تھا، جس سے ملک کو مختلف ٹیکس اور ٹول کے جال سے نجات ملی۔ اس سے صارفین اور تاجروں کو کافی راحت حاصل ہوئی۔ اب یہ نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی اصلاحات ہمیں مزید آگے لے جا رہی ہیں، نظام کو مزید آسان بنایا گیا ہے اور چھوٹے صنعت کاروں کو سہولت ملے گی۔ ’ناگرک دیوو بھوا‘ ہمارا اصول ہے۔ پچھلے 11 سالوں میں ہمارے اقدامات سے 25 کروڑ لوگ غربت سے باہر آئے۔‘‘
ملک میں نیا درمیانہ طبقہ تیار
وزیراعظم مودی نے لکھا کہ ملک میں ایک نیا درمیانہ طبقہ (Neo-Middle Class) ابھرا ہے اور اب اسے مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ درمیانہ طبقے کی 12 لاکھ روپے تک آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ اگر انکم ٹیکس میں چھوٹ اور نئے جی ایس ٹی اصلاحات کو ملا کر دیکھا جائے تو سالانہ تقریباً 2.5 لاکھ کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ ملک نے 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کا عزم کیا ہے اور اس کے لیے خود کفیل بھارت کا راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔ نئے جی ایس ٹی اصلاحات آتم نربھر بھارت کی تحریک کو بھی تیز کریں گے۔
خود کفالت کے لیے ’سودیشی‘ اپنانا ضروری
وزیراعظم نے کہا ’’خود کفالت کے لیے ضروری ہے کہ ہم سودیشی مصنوعات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ چاہے برانڈ یا کمپنی کوئی بھی ہو، اگر اس میں بھارتی مزدور اور کاریگر کی محنت شامل ہے تو وہ سودیشی ہے۔ میں تاجروں اور دکان داروں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ صرف سودیشی مصنوعات ہی فروخت کریں۔ آئیں فخر سے کہیں، یہ سودیشی ہے۔‘‘ جناب مودی نے اپنے خط میں کہا کہ یہ اصلاحات نہ صرف بچت میں اضافہ کریں گی بلکہ ہمارے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں گی اور تہواروں کی رونق کو بڑھائیں گی۔ آخر میں وزیراعظم نے دوبارہ ملک کو نوراتری کی مبارکباد دی اور جی ایس ٹی بچت تہوار کی خوشیوں کا پیغام دیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…
معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…
کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…