قومی

NCPUL Meeting on Urdu Learning Mobile App: اردو لرننگ موبائل ایپ تیارکرنے میں قومی اردو کونسل نے اٹھایا بڑا قدم، ماہرین سے تبادلہ خیال کرکے تیارکی حکمت عملی

نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے زیراہتمام اردولینگویج لرننگ موبائل ایپ کا مواد تیار کرنے کے لئے دوروزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرقومی اردوکونسل کے ڈائرکٹرڈاکٹرمحمد شمس اقبال نے کہا کہ اردولینگویج لرننگ موبائل ایپ موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہاں ماہرین کومدعو کرنے کا مقصد یہ ہے کہ عالمی معیارکے مطابق اردولرننگ موبائل ایپ کا مواد تیارکرنے کے سلسلے میں رہنمائی کر سکیں۔

قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال نے مزید کہا کہ ہمارا ایپ ملٹی پرپزہونا چاہئے تاکہ بچے اوربڑے سبھی اس سے استفادہ کرسکیں۔ آنے والے دنوں میں اس کی اہمیت مزید بڑھنے والی ہے۔ ہمیں مواد عصری تقاضوں اورضرورت کے مطابق منتخب کرنا چاہئے۔ اگرعالمی معیارکواپنایا جائے گا تواس کے بہترنتائج سامنے آئیں گے۔
اس ورکشاپ میں پروفیسرجہانگیراحمد وارثی (چیئرمین شعبۂ لسانیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)، پروفیسر غضنفر(علی گڑھ)، ڈاکٹرشمیم احمد (ایسوسی ایٹ پروفیسر، سینٹ اسٹیفنس کالج، دہلی یونیورسٹی)، ڈاکٹرسید تنویر حسین (اسسٹنٹ پروفیسر، جامعہ ملیہ اسلامیہ)، ڈاکٹرخان شاہد وہاب (پرنسپل، گورنمنٹ بوائزسینئرسیکنڈری اسکول، جسولہ، نئی دہلی)، ڈاکٹرنوشاد منظر(گیسٹ فیکلٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ) وغیرہ بحیثیت ایکسپرٹ شامل ہوئے۔ اس موقع پرکونسل سے ڈاکٹرشمع کوثریزدانی (اسسٹنٹ ڈائرکٹر، اکیڈمک)، شاہنوازمحمد خرم (ریسرچ آفیسر)، محمد افضل حسین خان، افروزعالم، فیضان الحق اورڈاکٹرعبدالباری وغیرہ موجود رہے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago