قومی

ہماچل پردیش نیم پلیٹ تنازعہ پرعمران پرتاپ گڑھی کی کوشش رنگ لائی، راہل گاندھی سے مسلم لیڈر کی ملاقات کے بعد وکرمادتیہ کی لگی کلاس

یوپی کی یوگی حکومت کی طرزپرہماچل پردیش میں نیم پلیٹ لگانے پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔ اس مسئلے پر کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اورراجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے راہل گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے ہماچل پردیش کے مسئلے پرناراضگی ظاہرکی ہے۔ ذرائع کے مطابق، فی الحال عمران پرتاپ گڑھی کو اس موضوع پرخاموش رہنے کو کہا گیا ہے تاکہ کسی طرح کا تنازعہ نہ ہو۔

عمران پرتاپ گڑھی سے کہا گیا ہے کہ اس موضوع پر ڈیمیج کنٹرول کے لئے انچارج راجیوشکلا کے بیان کو پارٹی کا بیان مانا جائے۔ وکرما دتیہ کو طلب کرکے ان کوپھٹکاربھی لگائی گئی اور صفائی دینے کوکہا گیا ہے۔ اس لئے کل رات ہی راجیو شکلا سے ملاقات کے بعد وکرمادتیہ نے میڈیا کو بلاکر صفائی دی اوراپنے بیان سے پلٹ گئے۔ پھرراجیوشکلا نے بھی پارٹی کے موقف کی وضاحت کی۔ دراصل، وکرمادتیہ کے ٹوئٹ کے بعد ایک مخصوص طبقے خاص طورپرمسلمانوں میں اس فیصلے سے متعلق ناراضگی دیکھنے کو مل رہی تھی۔ ساتھ ہی کانگریس کی شبیہ پربھی سوال اٹھنے لگے تھے۔

وزیراعلیٰ سے بات ہوئی، ایسا کچھ نہیں: راجیو شکلا

 کانگریس انچارج راجیوشکلا نے کہا کہ اترپردیش کی کسی ماڈل کونافذ کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہماچل حکومت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا ہے۔ اسمبلی میں اسپیکرنے ایک کمیٹی بنائی ہے، ریہڑی، پٹری والوں کو مستقل کرنے کے لئے، جس کے لئے اپنا آئی ڈی یا آدھارکارڈ دکھانا پڑے گا۔ کوئی آئی ڈی ڈسپلے نہیں کرنا پڑے گا۔ اس معاملے کوغلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔ وکرمادتیہ اوروزیراعلیٰ سے بات ہوئی ہے، ایسا کچھ نہیں ہے۔

وکرمادتیہ کے اعلان سے کانگریس میں گھمسان

وکرما دتیہ نے سوشل میڈیا پریوگی حکومت کے فیصلے کوشیئرکرتے ہوئے ہماچل پردیش میں حکمت عملی کو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ کانگریس کے کئی لیڈراس پر ناراض ہوگئے۔ کانگریس نے بھی اس سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ آل پارٹی میٹنگ اورکمیٹی کی تشکیل کے بعد وکرما دتیہ نے 25 ستمبر کو حکومت کے اگلے قدم کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریاست کے دوکانداروں کو اپنی دوکانوں میں اپنا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریہڑی پٹری والوں کے لئے اسٹریٹ وینڈرکمیٹی کے ذریعہ دیئے گئے شناختی کارڈ کو ڈسپلے کرنے کا لازمی فیصلہ کیا ہے۔ یہ شناختی کارڈ اترپردیش حکومت کی طرف سے کی جارہی قواعد کی طرح ہی جاری کئے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago