قومی

PM Kisan Yojana 23rd Installment: کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری، آج جاری ہوگی پی ایم-کسان کی 23ویں قسط، وزیر اعظم مودی براہِ راست کھاتوں میں منتقل کریں گے رقم

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی آج مغربی بنگال کے ضلع ہگلی کے تارکیشور سے پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان) اسکیم کی 23ویں قسط جاری کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر کے اہل کسانوں کے بینک کھاتوں میں براہِ راست رقم منتقل کر دی جائے گی۔قومی سطح کے اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم نہ صرف قسط جاری کریں گے بلکہ ملک بھر کے کسانوں سے ورچوئل رابطہ بھی قائم کریں گے اور مغربی بنگال میں منعقد ہونے والی تقریب سے مستفید کسانوں سے خطاب بھی کریں گے۔

ڈی بی ٹی کے ذریعے 18,880 کروڑ روپے کیے جائیں گے منتقل

سرکاری معلومات کے مطابق اس قسط کے تحت ملک بھر میں 9.44 کروڑ سے زائد کسانوں کے بینک کھاتوں میں ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے 18,880 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کی جائے گی۔گجرات میں 51.28 لاکھ سے زائد کسانوں کو اس اسکیم کا فائدہ ملے گا، جہاں ایک ہزار پچیس کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کسانوں کے کھاتوں میں جمع کرائی جائے گی۔

گجرات میں پی ایم کسان اُتسو دیوس کا انعقاد

اس موقع پر گاندھی نگر کے ٹاؤن ہال میں وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی صدارت میں ریاستی سطح پر ’’پی ایم کسان اُتسو دیوس‘‘ منایا جائے گا۔ تقریب میں ریاست کے وزیر زراعت جیتو واگھانی اور وزیر مملکت رمیش کٹارا بھی شریک ہوں گے۔ یہ پروگرام ریاست میں مرکزی حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اب تک 4.28 لاکھ کروڑ روپے کی امداد

سرکاری اعداد وشمارکے مطابق پی ایم-کسان اسکیم کے آغاز سے اب تک 22 قسطیں جاری کی جا چکی ہیں اورملک بھر کے 11 کروڑ سے زائد کسانوں کو مجموعی طور پر 4.28 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی مدد فراہم کی جا چکی ہے۔اس پروگرام کی براہ راست نشریات کرشی وگیان کیندروں، منڈیوں، کسان پروڈیوسرآرگنائزیشنز (FPOs)، پردھان منتری کسان سمرِدھی کیندروں اور پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹیز میں دکھائی جائیں گی۔ ضلع، تحصیل اورگاؤں کی سطح پر بھی وزیر اعظم کا خطاب سننے اوردیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مغربی بنگال دورے پر وزیر اعظم

دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی اپنے دو روزہ مغربی بنگال دورے پر بھی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بنگالی زبان میں ایک پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 20 اور 21 جون کو ریاست میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 20 جون کو مغربی بنگال یوم منایا جاتا ہے اور اسی دن تارکیشور سے پی ایم-کسان کی 23ویں قسط جاری کی جائے گی، جس سے ملک بھر کے کسان مستفید ہوں گے۔وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ اس موقع پر زراعت سے متعلق کئی اہم مرکزی اسکیموں کا بھی آغاز کیا جائے گا، جن میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا، ڈیجیٹل ایگریکلچر مشن کے تحت ایگری اسٹیک، قدرتی کاشتکاری پر قومی مشن اور پردھان منتری دھن-دھانیہ کرشی یوجنا شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے خصوصاً مغربی بنگال کے محنتی کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ 21 جون کو وہ بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر کولکاتا میں منعقد ہونے والے ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

بھارت ایکسپریش اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

5 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

5 hours ago