مہاراشٹرشیوسینا یوبی ٹی میں چل رہے گھمسان کے درمیان بڑی خبرسامنے آرہی ہے۔ پارٹی سے باغی اراکین پارلیمنٹ کوسکریٹری جنرل انل دیسائی نے وہپ جاری ہونے کے بعد بھی میٹنگ میں شامل نہ ہونے سے متعلق وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے لئے سبھی اراکین پارلیمنٹ کو24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ آرڈرمیں کہا گیا ہے کہ پارٹی وہپ ملنے کے باوجود منگل (18 جون) کولوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ میں موجود نہ رہنے کے لئے “وجہ بتاو” نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک ضروری میٹنگ بتانے کے باوجود آپ میٹنگ سے غیرحاضررہے۔
نوٹس میں اراکین پارلیمنٹ سے کیا کہا؟
اراکین پارلیمنٹ کو جاری نوٹس میں چیف سکریٹری انل دیسائی نے کہا، ”آپ نے اپنی پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے لیڈراوررکن پارلیمنٹ اروند ساونت یا چیف سکریٹری کے طورپرمجھے غائب رہنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔ پارٹی نے اس میٹنگ میں آپ کے غائب ہونے کوسنجیدگی سے لیا ہے۔ یہ پارٹی کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انل دیسائی نے مزید کہا، اس لئے، پارٹی کے چیف سکریٹری کے طورپرمیں یہ ”شوکازنوٹس“ جاری کررہا ہوں اورآپ کو یہ خط ملنے کے 24 گھنٹے کے اندراس پارٹی مخالف سرگرمیوں کے بارے میں صفائی دینے کا حکم دے رہا ہوں۔“
نوٹس میں اراکین پارلیمنٹ کو دی گئی وارننگ
اس کے علاوہ اگر24 گھنٹے کے اندرآپ کی طرف سے کوئی صحیح جواب یا وضاحت نہیں ملتا ہے تو میں مان لوں گا کہ آپ نے اپنی مرضی سے شیوسینا (ادھوبالا صاحب ٹھاکرے) پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ”یہ بھی دھیان دینے والی بات ہے کہ ہندوستان کے آئین کے 10ویں شیڈول کے تحت آپ اپنے کاموں کے نتیجوں کے لئے خود ذمہ دارہوں گے۔“
ادھوٹھاکرے نے کہا- میں صدرکا عہدہ چھوڑنے کے لئے تیار
شیوسینا (یوبی ٹی) کے 6 لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ کی بغاوت کے درمیان، ادھوٹھاکرے نے جمعہ (19 جون) کو جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ چیلنجزاورحملوں کے باوجود ان کا عزم نہیں ڈگمگایا ہے، لیکن اگرپارٹی کو ان پربھروسہ اوراعتماد نہیں ہے تووہ اس کے صدرکاعہدہ چھوڑنے کے لئے تیارہیں۔ 4 سال میں دوسری باراپنی پارٹی میں بغاوت سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ ایک دہائی سے زیادہ وقت سے پارٹی کی قیادت کررہے ہیں اورمسلسل ہورہے حملوں کودیکھتے ہوئے شیوسینا (یوبی ٹی) کے ٹاپ عہدے سے ہٹنے کوتیارہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…
سلیم انجینئر نے کہا کہ میڈیا کی ایسی رپورٹوں کو پڑھ کر بھی تشویش ہوتی…