ایک مقامی عدالت کی طرف سے اجمیر شریف درگاہ کے سروے کے حکم کے چند دن بعد، سابق بیوروکریٹس اور سفارت کاروں کے ایک گروپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان تمام ‘غیر قانونی اور نقصان دہ’ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مداخلت کی درخواست کی ہے، جو کہ ہندوستان کی تہذیب پر ایک نظریاتی حملہ ہے اور ملک کی وراثت اور ایک جامع ملک کے خیال کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔گروپ نے دعویٰ کیا کہ صرف وزیراعظم ہی تمام غیر قانونی، نقصان دہ سرگرمیوں کو روک سکتے ہیں۔ گروپ نے پی ایم مودی کو یاد دلایا کہ انہوں نے خود 12ویں صدی کے بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کو ان کے سالانہ عرس کے موقع پر چادر بھیجی تھی، جس میں ان کے امن اور ہم آہنگی کے پیغام کا احترام کیا گیا تھا۔پی ایم مودی کو خط لکھنے والے اس گروپ میں دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، برطانیہ میں ہندوستان کے سابق ہائی کمشنر شیو مکھرجی، سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی، آرمی کے سابق نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے سابق ڈپٹی گورنر روی ویرا گپتا ہیں۔
دراصل 29نومبر کو وزیر اعظم کو بھیجے گئے ایک خط میں گروپ نے کہا کہ کچھ نامعلوم گروپ ہندو مفادات کی نمائندگی کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں اور قرون وسطی کی مساجد اور درگاہوں کے آثار قدیمہ کے سروے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ ان مقامات پر پہلے مندر موجود تھے۔ گروپ نے کہاکہ عبادت کے مقامات کے قانون کی واضح دفعات کے باوجود، عدالتیں بھی ایسے مطالبات کو غیر ضروری عجلت اور جلد بازی کے ساتھ جواب دیتی نظر آرہی ہیں۔مثال کے طور پر، ایک مقامی عدالت کے لیے 12ویں صدی کے صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے مزار کے سروے کا حکم دینا ناقابل تصور لگتا ہے، جو نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ تمام ہندوستانیوں کے لیے ایشیا کے مقدس ترین صوفی مقامات میں سے ایک ہے۔
گروپ نے کہا جو ہماری ہم آہنگی اور تکثیری روایات پر فخر کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ یہ خیال مضحکہ خیز ہے کہ ایک متقی بزرگ، ایک فقیر، جو برصغیر پاک و ہند کی منفرد صوفی تحریک کا ایک لازمی حصہ تھا اور ہمدردی، رواداری اور ہم آہنگی کی علامت تھا، اپنے حق کے دعوے کے لیے کسی پر حملہ کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ اور مندر کو منہدم کر دے گا۔یاد رہے کہ ہندو سینا کے قومی صدر وشنو گپتا نےدعویٰ کیا ہے کہ درگاہ اصل میں شیو مندر ہے،اور جب وہ اس معاملے پر مقامی عدالت پہنچا تو اجمیر کی سول عدالت نے 27 نومبر کو اجمیر درگاہ کمیٹی، اقلیتی امور کی مرکزی وزارت اور آثار قدیمہ کے سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کو نوٹس جاری کرنے کے جواب طلب کرلیا۔ اس کے بعد سے یہ ہنگامہ مزید تیز ہوتا گیا اور ابھی اس پر بحث وتکرار کا دور بھی جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی میں اسمبلی الیکشن کے لئے ریاست کی برسراقتدار عام آدمی پارٹی نے اسٹارکمپینرز کی…
ٹرمپ کو امریکی چیف جسٹس جان رابرٹس حلف دلائیں گے۔ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ دو…
انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے کہا ہے کہ ایڈیٹ ایپ اگلے ماہ سے آئی…
ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق 20 جنوری سے شروع ہونے والے پانچ روزہ اجلاس میں…
اگلے ایک سال میں منصوبہ بند سرمایہ کاری کی وجہ سے براہ راست روزگار میں…
اگر ماہرین پر یقین کیا جائے تو یہ تراش خراش کا رجحان جاری رہے گا،…