قومی

پہلگام میں سیلابی ریلوں سے ’لنگنائی پل‘ کا بڑا حصہ متاثر، عوام کو سخت مشکلات کا سامنا

پہلگام، 5 اگست: پیرکی شام بٹ کوٹ (Batkoot) کے علاقے میں بادل پھٹنے (cloudburst) کے نتیجے میں آنے والے شدید سیلابی ریلوں نے پہلگام میں واقع ’لنگنائی پل‘ (Langnai Bridge) کے ایک بڑے حصے کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ پہلگام کی طرف جانے والی دونوں اہم سڑکیں—اننت ناگ-پہلگام روڈ اورڈچنی پورہ روڈ—شدید متاثرہوئیں اورگزشتہ شام سے ہی ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

پانی کے تیزبہاؤنے پل کے ڈھانچے کو نقصان پہنچایا اور ایشمقام-پہلگام روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔ حکام نے گاڑیوں کی آمدورفت عارضی طور پر روک دی ہے، جبکہ متاثرہ مقام پربحالی اور نقصانات کا جائزہ لینے والی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ سیلابی ریلوں کے باعث دریائے لدر اورقریبی ندی نالوں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو گئی، جس سے کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اورمقامی رہائشیوں اورسیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام نے مسافروں کومشورہ دیا ہے کہ وہ اس وقت تک متاثرہ راستے پرسفرکرنے سے گریزکریں جب تک کہ اسے محفوظ قرارنہ دے دیا جائے۔

پہلگام شاہراہ بند، لنگنائی پل کو نقصان

اچانک آنے والے سیلاب کی وجہ سے علاقے میں آمد و رفت مکمل طورپرمتاثرہوگئی ہے۔ پانی کے تیزبہاؤ اورشدید آب جمع ہونے کے باعث ایشمقام-پہلگام شاہراہ کولنگنال پل کے قریب مکمل طورپربند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لنگنائی-بٹکوٹ کے مقام پرواقع پل کو بھی سیلابی ریلے نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوزمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ مٹی اورپتھروں سے بھرا تیزرفتارسیلاب گاؤں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے سڑکیں ملبے، چٹانوں اورکیچڑسے بھرگئی ہیں۔ انتظامیہ کی امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ مقامی رہائشی بھی بیلچوں اورکدالوں کی مدد سے راستوں سے پتھراورملبہ ہٹا کر پانی کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کئی گاڑیاں بھی کیچڑمیں پھنسی ہوئی دیکھی گئی ہیں، جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Bharat Express

Recent Posts

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

3 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

3 hours ago