بین الاقوامی

پاکستان میں تختہ پلٹ کی آہٹ! اسلام آباد سیل، وزیر داخلہ نے اپنی حکومت کے خلاف کھولا محاذ، عاصم منیر پر پاکستانی عوام کی نظریں مرکوز

پاکستان میں ایک بارپھرسیاسی ہلچل اورممکنہ اقتدارکی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیوں نے زورپکڑلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، دارالحکومت اسلام آباد کومختلف مقامات پرکنٹینرلگا کرسیل کردیا گیا ہے، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت کودرپیش چیلنجزاورعسکری قیادت کے کردارپربھی بحث تیزہوگئی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے درمیان اختلافات اب کھل کرسامنے آگئے ہیں۔ اسی دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیرکے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے محسن نقوی نے ملک کے نظامِ حکومت پرسخت تنقید کرتے ہوئے ایک اوربڑا بیان دیا ہے۔

محسن نقوی کا اپنی ہی حکومت پرسخت حملہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل بے نقاب ہوا ہے، جس میں ججوں، بیوروکریٹس، سیاست دانوں اوربینکاروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ملوث ہیں، جوگزشتہ 21 برس سے رشوت ستانی میں مصروف رہے ہیں۔ اگرچہ محسن نقوی نے کسی فرد یا ادارے کا نام نہیں لیا، تاہم ان کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے اوراسے شہبازشریف حکومت پربراہ راست تنقید قراردیا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے اپنی تقریرمیں فوج کا کوئی ذکرنہیں کیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا ہدف سول حکومت اوراس کی کارکردگی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان کی بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیاں اورآرمی چیف جنرل عاصم منیرکی مبینہ حمایت وزیراعظم شہبازشریف کے لیے ایک نیا چیلنج بن سکتی ہے۔

اقتدار کے حوالے سے نئی قیاس آرائیاں

دفاعی امورکے بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ محسن نقوی طویل عرصے سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوارکے طورپردیکھے جا رہے ہیں۔ بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ امریکہ اورایران کے درمیان ثالثی کے معاملے میں بھی جنرل عاصم منیر نے شہبازحکومت کے بجائے محسن نقوی کوخصوصی نمائندہ بنایا تھا۔ دوسری جانب، بلوچستان اورپاکستان کے زیرانتظام کشمیر(پی اوکے) میں بڑھتے ہوئے داخلی چیلنجزکے تناظرمیں بھی مختلف سیاسی تجزیے سامنے آرہے ہیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ عسکری قیادت سول حکومت پراپنا اثرورسوخ مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

پی ایم ایل (ن) اورپیپلزپارٹی خاموش

رپورٹس کے مطابق حکمران اتحاد کی دوبڑی جماعتیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) اورپاکستان پیپلزپارٹی، اس معاملے پرکھل کرکوئی ردعمل دینے سے گریزکررہی ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اورسندھ میں پیپلزپارٹی کی سیاسی طاقت کو دیکھتے ہوئے دونوں جماعتیں موجودہ صورتحال پرمحتاط رویہ اختیارکئے ہوئے ہیں۔

خواجہ آصف کا محسن نقوی پرجوابی وار

دوسری جانب، وزیر دفاع خواجہ آصف نے محسن نقوی کے بیانات پرسخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی گزشتہ 3 برس سے اہم عہدوں پرفائزہیں اورکئی معاملات میں وہ وزیراعظم کوبھی جواب دہ نہیں رہے۔ خواجہ آصف نے طنزیہ اندازمیں کہا، “اگر اتنا بااختیارشخص بھی نظام کی شکایت کررہا ہے توپھرباقی وزراء کوگھرچلے جانا چاہئے۔” انہوں نے محسن نقوی کومشورہ دیا کہ ملک کوبدلنے کی بات کرنے سے پہلے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اوروزارتِ داخلہ کے نظام کوبہتربنائیں۔

سیاسی کشیدگی میں اضافہ

پاکستان میں جاری اس سیاسی کشیدگی کے بعد ایک بارپھراقتدارمیں ممکنہ تبدیلی اورفوج کے کردارسے متعلق قیاس آرائیاں زورپکڑرہی ہیں۔ تاہم اب تک حکومت، فوج یا دیگرمتعلقہ اداروں کی جانب سے ایسی کسی ممکنہ آئینی یا غیرآئینی تبدیلی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے اورصورتحال پرملک بھرکی نظریں مرکوزہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

From Teesta to Trishuli: تیستا سے تریشولی تک: ہمالیائی پن بجلی کے لیے موسمیاتی حقائق کا جائزہ کیوں ضروری ہے؟

صرف بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت اور منصوبوں کے اعداد و شمار کافی…

17 minutes ago

’Meaning of ‘Inquilab Zindabad: انقلاب زندہ باد آج بھی کیوں گونجتا ہے؟ سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے اور لوگ آخر کہنا کیا چاہتے ہیں؟

انقلاب زندہ باد کا اصل مطلب کیا ہے؟ بھگت سنگھ کے خیالات سے نکلا یہ…

30 minutes ago

Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں

بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین…

49 minutes ago

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

2 hours ago