قومی

Abu Azmi on Waqf Act: ’’اچھی ہوگی وقف ایکٹ کو ختم کرنے والی حکومت…‘‘، عمران مسعود کے بیان کی ابو اعظمی نے کی حمایت

ممبئی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے کہا ہے کہ کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے ایک گھنٹے کے اندر وقف بورڈ ایکٹ کو ختم کر دیا جائے گا۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ کے بیان سے سیاست تیز ہوگئی ہے۔ عمران مسعود کے بیان پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سینئر لیڈر ابو اعظمی نے کہا کہ وہ اچھی حکومت ہوگی، جو وقف ایکٹ کو ختم کرے گی۔ اگر کسی حکومت کی طرف سے ایسا کیا جاتا ہے تو میں اس کی حمایت کروں گا۔

’’مسلمانوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے حکومت‘‘

منگل کے روز نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے ایس پی لیڈر ابو اعظمی نے وقف ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت وقف ایکٹ کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ وقف زمین مسلمانوں کی ہے۔ وقف کا تعلق ہمارے مذہب سے ہے۔ لیکن، اس قانون کے تحت حکومت مسلمانوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ مرکزی حکومت ہر وہ کام کر رہی ہے جس سے مسلمانوں کو پریشانی ہو۔

’’ہماری طرف سے فیصلے کا ہوگا خیر مقدم‘‘

ابو اعظمی کے مطابق، وقف قانون کے متعلق کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود جو کہہ رہے ہیں وہ اچھی بات ہے کہ کانگریس کی حکومت آئے گی تو وقف قانون کو ہٹایا جائے گا۔ ہم بھی یہ چاہتے ہیں کہ کوئی اچھی حکومت آئے اور وقف قانون کو ختم کرے۔ ہماری طرف سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

’’مسلمانوں کو نشانہ بنا کر ووٹ پانا چاہتے ہیں‘‘

مرکزی اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو کے بیان پر جب سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو اعظمی سے ردعمل ظاہر کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ وزیر ہونے کے باوجود وہ آئین کے خلاف بولتے ہیں۔ میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی بات کرتا ہوں۔ مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لیے ‘اقلیت’ کا لفظ استعمال نہ کریں۔ اقلیت میں بہت سارے لوگ آتے ہیں۔ پریشان مسلمانوں کو کیا جا رہا ہے۔ آئین میں تمام مذاہب کو یکساں مواقع ملے ہیں۔ مسلمانوں کو لگاتار نشانہ بنا کر وہ صرف ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ نفرت پھیلانے والے لوگ ہیں، انہیں نفرت پھیلانا بند کرنا چاہئے۔

اس کے خلاف کارروائی کرے ریاستی حکومت

مہاراشٹر میں زبان کے تنازع پر ایم این ایس کے موقف کے بارے میں ابو اعظمی نے کہا کہ مراٹھی زبان کا احترام کیا جاتا ہے۔ یہ ریاست کی زبان ہے۔ کچھ غلط نہیں ہونا چاہیے۔ کسی کو مارنا درست نہیں۔ بغیر اجازت احتجاج کرنا درست نہیں۔ ریاستی حکومت کو اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

18 minutes ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

2 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

2 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

3 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

3 hours ago