قومی

A film will be made on the book ‘The Administrator’: مونٹی نیگرو کی سفیر جینس درباری کی کتاب ’دی ایڈمنسٹریٹر‘ پر بنے گی فلم، کلیدی کردار کے لیے جلد شروع ہوں گے آڈیشن

Jagdishwar Nigam ICS vs the British Raj: مونٹی نیگرو کی سفیر جینس درباری کی کتاب ‘دی ایڈمنسٹریٹر’ پر ایک فلم بننے جا رہی ہے، جس کا ناظرین طویل عرصے سے انتظار ہے۔ فلم کے آڈیشن جلد ہی دہلی میں شروع ہوں گے۔ فلم کی کہانی جگدیشور نگم آئی سی ایس بمقابلہ برطانوی راج پر مبنی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جینس درباری 1942 میں تحریک آزادی کے دوران بلیا کے ضلع مجسٹریٹ رہے جے نگم کی نواسی ہیں۔ درباری نے حال ہی میں بتایا تھا کہ وہ اپنے نانا جے نگم پر کتاب ‘دی ایڈمنسٹریٹر’ لکھی ہے۔ جس پر وہ فلم بنانا چاہتی ہیں۔

ڈاکٹر درباری نے بلیا میں کی تھی فلم بنانے کی بات

مونٹی نیگرو کی سفیر ڈاکٹر درباری نے کچھ عرصہ قبل بلیا میں کہا تھا کہ 1942 میں تحریک آزادی کے دوران چند دنوں کے لیے آزاد ہوئے بلیا کی تاریخ پر ایک بہترین فلم بنائیں گی۔ انہوں نے کہا تھا، ’’میرے نانا جی۔ نگم نے بچپن سے انگریزوں کے مظالم دیکھے تھے، کیونکہ ان کے والد عدالت میں پیشکار تھے۔ وہ عدالت میں دیکھتے تھے کہ کس طرح ہندوستانی لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا تھا۔

جینس درباری نے کی کتاب پڑھنے کی اپیل

مونٹی نیگرو کی سفیر جینس درباری نے لوگوں سے کتاب پڑھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب پڑھیں اور فلم کے لیے آڈیشن دیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 اگست 1942 کو یوپی کے بلیا ضلع میں ضلع مجسٹریٹ اور کلکٹر کے دفتر میں ہندوستان کا پہلا جھنڈا کس طرح لہرایا گیا تھا، اس بات پر مبنی فلم ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ جس دن مجسٹریٹ جگدیشور نگم نے فائل پر لکھا، وہاں کوئی خونریزی نہیں ہوئی، بندوقیں بلیا پولس ریزرو لائن میں جمع کر دی گئیں اور تقریباً 200 پولیس اہلکاروں کی فورس نے ان کی بات مانی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Nari Shakti: ناری شکتی سے کیا وعدہ ہر حال میں نبھائیں گے، حد بندی اور خواتین کے ریزرویشن بل پر بولے پی ایم مودی

وزیر اعظم مودی نے ملک کی خواتین کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت خواتین…

1 hour ago

Migrant Boat Accident: اسپین کے کینری جزائر کے قریب بڑا حادثہ، تارکین وطن سے بھری کشتی میں 8 افراد کی ملیں لاشیں

بہتر مستقبل اور روزگار کی تلاش میں سمندر کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے…

2 hours ago

Abhijeet Dipke: حد بندی سے صرف بی جے پی کو ہوگا فائدہ، ابھجیت دیپکے نے ایکس پر پوسٹ کرکے کیا دعویٰ

دیپکے کے حساب کے مطابق، حد بندی کے بعد 500، 500 ووٹروں والے 2 انتخابی…

3 hours ago

’’شرد پوار کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی عادت…‘‘ زبانی حملے سے ناراض سپریا سولے نے انڈیا الائنس کی میٹنگ سے بنائی دوری

 کانگریس لیڈر وجے ویڈیٹّی وار نے شردپوار پرسخت تنقید کی ہے۔ ان کے بیان کے…

3 hours ago