قومی

Weather Update: دہلی-این سی آر میں مغربی ڈسٹربنس کرے گا متاثر، کئی ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں دو الگ الگ پریشر سسٹم اگلے چند دنوں میں شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں ایک طوفانی نظام بن گیا ہے، آنے  والے دنوں میں کئی ریاستوں میں شدید بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں دو الگ الگ پریشر سسٹم بن گئے ہیں ،جو اگلے چند دنوں میں شدت اختیار کر کے شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ یہ طوفان 28 اکتوبر کی شام تک آندھرا پردیش کے کاکی ناڈا کے قریب مچلی پٹنم اور کالنگ پٹنم کے درمیان کے علاقے تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے کرناٹک، اڈیشہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں شدید بارش کا امکان ہے۔

دہلی-این سی آر میں آج کا موسم

دہلی اور این سی آر کے موسم پر ایک نظر ڈالیں تو آج 26 اکتوبر کو موسم صاف رہے گا۔ دن کے وقت دھوپ کھلی رہے گی، لیکن شام تک درجہ حرارت میں اضافہ  ہونے کی امید ہے۔ 27 اور 28 اکتوبر کو ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ اس کے لیے چھٹھ پوجا کے دوران احتیاط کی ضرورت ہے۔
جانئے فضائی آلودگی کوالٹی انڈیکس

سی پی سی بی کے مطابق اتوار کی صبح دہلی این سی آر میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 300 سے اوپر تھا، ‘خراب’ زمرے میں۔ دہلی کے زیادہ تر اسٹیشن انتہائی خراب زمرے میں ہیں (300 سے اوپر)، جس میں آئی ٹی او اور اوکھلا نے بالترتیب 330 اور 332 کے اے کیو آئی ریکارڈ ، اور آنند وہار اور وزیر آباد شدید زمرے میں، 400 سے اوپر کے اے کیو آئی کے ساتھ۔
پہاڑوں میں برف باری کا الرٹ

ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں اس سال کے اوائل میں برف باری شروع ہو گئی ہے۔ درجہ حرارت میں اچانک کمی سے کئی علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے لیے خصوصی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ منالی اور آس پاس کے علاقوں میں برف باری سے درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس تک میں کمی ہوسکتی ہے۔ یہ سیاحوں کے لیے دلچسپ  بڑھ سکتی ہے ،لیکن مقامی لوگوں کے لیے مشکل ثابت ہو سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Greater Noida Bus Fire: گریٹر نوئیڈا بس حادثہ: امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے کیا اظہارِ افسوس

یمنا ایکسپریس وے پر سلیپر بس میں آگ لگنے سے 9 مسافروں کی موت، متعدد…

33 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

58 minutes ago

Adani Group Plans: دو ہزار بستروں والے غیر منافع بخش اسپتال کے سنگِ بنیاد پر گوتم اڈانی کا بڑا اعلان، ’یہ بنگال کے طبی مستقبل کو بہتر بنائے گا‘

’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…

1 hour ago

PHDCCI Seminar: نئے لیبر کوڈز سے آسان ہوگی تعمیل، روزگار اور سماجی تحفظ کے مواقع بڑھیں گے: لیبر سکریٹری

پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سیمینار میں لیبر کوڈز کے عملی نفاذ، اجرت،…

1 hour ago

Gyanesh kumar Arresting Issue: کیا سی ای سی گیانیش کمار گرفتار ہو سکتے ہیں؟ گرفتاری کے مطالبے کے درمیان جانیے کیا کہتا ہے قانون

اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…

2 hours ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20، منوج تیواری کی بیٹی ریتی نے قاضی توقیر کو دی گالی، کیمرے کے سامنے گلوکار نے والد سے کی شکایت

’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…

2 hours ago