نئی دہلی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک بڑی کارروائی میں بین الاقوامی برانڈز کی غیرقانونی سگریٹ فروخت کرنے والے دو اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے 66,400 غیرقانونی سگریٹیں برآمد کی گئی ہیں، جن کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 12 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ یہ سگریٹ معروف برانڈز ڈنہل اور ڈیوڈ آف گولڈ کی ہیں، جنہیں کَمبوڈیا سے اسمگل کر کے بھارت میں لایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملک میں بین الاقوامی برانڈز کی ایسی سگریٹوں کی فروخت پر مکمل پابندی ہے جن پر وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے مقرر کردہ تصویری انتباہی وارننگ درج نہ ہو۔ کرائم برانچ نے ان دونوں ملزمین کو ایسی ہی غیرقانونی سگریٹوں کی فروخت اور تقسیم کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ڈی سی پی ہرش اندورا کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کی شناخت پروین سہگل (ساکن پانی پت) اور مکیش کھٹریجا (ساکن مکھرجی نگر) کے طور پر ہوئی ہے۔ تفتیش میں پتہ چلا کہ پروین سہگل نے صرف ساتویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے اور چند سال قبل کَمبوڈیا سے سگریٹ اسمگل کرنے کا غیرقانونی کاروبار شروع کیا تھا۔ مکیش کھٹریجا، جو بارہویں پاس ہے، اس دھندے میں اس کا ساتھی تھا۔ دونوں ملزمین طویل عرصے سے دہلی اور اطراف کے ریٹیل بازاروں میں یہ غیرقانونی سگریٹ سپلائی کر رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین کے قبضے سے 332 ’’ڈنڈے‘‘ برآمد ہوئے، جن میں ہر ڈنڈے میں 10 پیکٹ غیرقانونی سگریٹ کے تھے، یوں مجموعی طور پر 66,400 سگریٹ ضبط کی گئیں۔ یہ سگریٹ ڈنہل اور ڈیوڈ آف گولڈ برانڈ کی تھیں۔
کرائم برانچ کے اے سی پی بھگوتی پرساد اور انسپکٹر گلشن یادو کی قیادت میں یہ کارروائی 25 اکتوبر کو انجام دی گئی۔ ایس آئی چیتن اور ہیڈ کانسٹیبل پرشانت کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پرہلادپور، پالم فلائی اوور کے قریب بڑی مقدار میں اسمگل شدہ سگریٹ کی سپلائی ہونے والی ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے علاقے میں گھات لگا کر دونوں اسمگلروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس تفتیش سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ ان سگریٹوں پر بھارت حکومت کے لازمی صحت انتباہی پیغام درج نہیں تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سگریٹ بیرونِ ملک سے غیرقانونی طور پر اسمگل کی گئی تھیں۔ ملزمین کے خلاف تمباکو کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی غیرقانونی سگریٹ کاروبار کے بڑے نیٹ ورک کو توڑنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
-بھارت ایکسپریس اردو
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور راس…
مارکو روبیو کا دورۂ ہندوستان 18 اکتوبر کی مقررہ مدت کے چند روز بعد ہو…
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…