بھارت ایکسپریس۔
ایودھیا میں بننے والے رام مندر کے افتتاح کا وقت بہت قریب ہے اورافتتاحی تقریب سے قبل بیانات بھی دیے جا رہے ہیں۔ اس دوران کار سیوکوں پر چلائی گئی گولیوں کو لے کر اتر پردیش کی سیاست میں بھی بیانات سامنے آرہے ہیں۔ اس معاملے پر سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر شیو پال یادو نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایس پی لیڈر شیو پال یادو نے کہا کہ آئین کی حفاظت کے لئے کار سیوکوں پر گولیاں چلائی گئیں تھیں۔
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شیو پال سنگھ یادو نے کار سیوکوں پرگولی چلانے کے تعلق سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کی گئی۔ اس سوال پر کہ کیا ایس پی حکومت کے دوران کار سیوکوں پر گولیاں چلائی گئیں، شیو پال یادو نے کہا کہ آئین کی حفاظت کی گئی تھی، عدالت نے اس وقت کہا تھا کہ مذکورہ مقام کو اسی حالت میں برقرار رکھا جائے۔ ایس پی لیڈر نے کہا کہ کار سیوک وہاں گئے اور وہاں کی مسجد کو گرایا، بی جے پی ہمیشہ جھوٹ بولتی ہے اور جھوٹ پر سیاست کرتی ہے۔
اس سے قبل ایس پی لیڈر سوامی پرساد موریہ نے بھی 1990 میں کار سیوکوں پر فائرنگ کے واقعہ کو درست قرار دیا تھا۔ ایس پی لیڈر نے کہا تھا کہ اس وقت کی حکومت نے اپنا فرض نبھایا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ جس وقت ایودھیا میں یہ واقعہ پیش آیا، وہاں عدلیہ یا انتظامیہ کے حکم کے بغیر شر پسند عناصر نے توڑ پھوڑ کی تھی۔
شیو پال یادو کے اس بیان کو یوپی بی جے پی نے ایکس پر پوسٹ کرکے حملہ کیا ہے۔ یوپی بی جے پی نے ایکس پر لکھا – “بھتیجے کے سناتن مخالف بیان کے بعد، چچا کے بھی متنازعہ الفاظ… شیو پال سنگھ یادو کو فائرنگ کے واقعے کے لیے رام بھکتوں سے معافی مانگنی چاہیے تھی، وہ اسے اپنا ‘فرض’ کہہ رہے ہیں۔ سناتن آستھا پر بھروسہ کرنے والے عوام ان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…