Image used for representational purposes only.
اترپردیش کے کانپور سے ایک تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں ایک نابالغ بچے کو فرقہ وارانہ منافرت کا شکار بنایا گیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے نابالغ مسلم بچے کو زد و کوب اور زخمی کرنے والے ملزمین بھی نابالغ ہی تھے۔ یہ تشویش ناک واقعہ جمعرات کی رات دیر گئے کانپور کے مہاراج پور تھانہ علاقے میں پیش آیا، جہاں ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگانے سے انکار کرنے پر ایک 13 سالہ مسلم بچے کو اس علاقے کے تین نابالغوں نے مبینہ طور پر مارا پیٹا اور شیشے کی ٹوٹی ہوئی بوتل سے اسے زخمی بھی کر دیا۔
دی نیو انڈین ایکسپریس نے مسلم بچے کے داد کی جانب سے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مہاراج پور تھانہ علاقے کے تحت سرسول میں واقع اس کی رہائش گاہ کے قریب بس اسٹاپ پر جاتے وقت ملزم نے دو دیگر لڑکوں کے ساتھ اسے روکا اور اسے جھکنے اور ان کے پاؤں چھونے کو کہا۔ جب مسلم بچے نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو ملزمین نے اس سے کہا کہ وہ ’’جے شری رام‘‘ کا نعرہ لگائے۔
ملزم نے شیشے کی بوتل توڑ کر اسے چاقو کی طرح کیا استعمال
لیکن جب مسلم بچے نے ان کا یہ مطالبہ بھی ماننے سے انکار کر دیا تو ملزم نے ایک شیشے کی بوتل توڑی اور اس ٹوٹی ہوئی شیشے کی بوتل کے ٹکڑے کو چاقو کی طرح استعمال کرتے ہوئے اس بچے کی بائیں ٹانگ پر وار کیا۔ زخمی بچہ خون میں لت پت گھر واپس آیا اور گھر والوں کو اس واقعے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد لڑکے کے دادا نے مقامی پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا اور شکایت درج کرائی۔ اطلاعات کے مطابق حکام نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس میں درج شکایت کے مطابق متاثرہ بچے نے بتایا کہ یہ اس کے ساتھ پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ وہ اکثر علاقے میں ایسے نفرت انگیز جرائم کا سامنا کرتا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق بی این ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بہار مں قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کی 8 نشستوں پر ہونے والے انتخابات…
گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…
۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…
بدھ کو کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی…
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…
راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…