بین الاقوامی

40 killed in Israeli strikes in Gaza: غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک: مختلف حملوں میں کم ازکم 40 ہلاکتیں، اسرائیلی فوج کو غزہ میں جنگ پھیلانے کا حکم

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے جمعہ کے روزکہا کہ رات گئے دواسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے ٹیلی گرام پربتایا کہ “ہمارے عملے نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے میں براکہ خاندان کے گھراورہمسایہ مکانات سے 10 شہداء اوربڑی تعداد میں زخمی برآمد کئے، جنہیں اسرائیلی قابض فوج نے نشانہ بنایا۔”

 شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بعد میں اعلان کیا کہ ایک علیحدہ حملے میں شمالی غزہ کے تال الزعترمیں دومکانات نشانہ بنائے، جہاں عملے نے “پانچ افراد کی لاشیں برآمد کیں۔” اسرائیلی فوج نے فوری طورپراس واقعہ پرکوئی تبصرہ نہیں کیا۔ جمعرات کوسول ڈیفنس ایجنسی نے اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 40 رہائشیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی، جن میں سے زیادہ تر بے گھرشہریوں کے کیمپوں میں تھے۔

اسرائیلی فوج کوغزہ میں جنگ پھیلانے کا حکم دے دیا گیا

ایک اسرائیلی سکیورٹی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ کہ سیاسی قیادت نے اسرائیلی فوج کوغزہ کی پٹی میں اپنی کارروائیوں کو بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔ جواب میں حماس نے تبادلے کے معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے کی اسرائیلی تجویزکومسترد کردیا ہے۔ اسرائیلی عہدیدارنے مزید کہا ہے کہ حماس پرزمینی، سمندری اورفضائی دباؤمیں اضافہ ہوگا۔ حماس کے منفی ردعمل کی توقع میں منصوبے جاری ہیں۔ حماس کی جانب سے اس تجویزکوناممکن قراردینے کے بعد وزیرخزانہ سموٹریچ اورقومی سلامتی کے وزیربین گویرنے غزہ میں جنگ کو وسعت دینے اور”جہنم کے دروازے کھولنے” پرزوردیا ہے۔ حماس نے جمعرات کوغزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کی اسرائیلی تجویزکومسترد کرتے ہوئے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک “جامع معاہدے” کی ضرورت پرزوردیا۔

بعد ازاں جمعہ کوغزہ میں فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے قریب رات کے وقت اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا۔ جبالیا میں ڈرون حملے میں عسلیہ خاندان کے 7 افراد شہید اور13 زخمی ہوگئے۔ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں اس کے ایک دفتر کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچا ہے۔ 24 مارچ کے بعد سے حماس کی تنصیبات کومتاثرکرنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔
Nisar Ahmad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

5 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

5 hours ago