قومی

Lady Don Zikra Arrested in Seelampur Case: سیلم پور میں کنال کے قتل معاملے میں لیڈی ڈان ذکریٰ گرفتار، دہلی پولیس نے اٹھایا بڑا قدم

نئی دہلی: سیلم پور میں نابالغ کنال کے قتل کے معاملے میں ملزم لیڈی ڈان ذکریٰ کو دہلی پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ میڈیا کی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ پرانا مجرمانہ ریکارڈ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پرپستول کے ساتھ ویڈیوشیئرکرنے پرپہلے بھی گرفتارہوچکی ہے۔ جمعرات (17 اپریل) کو ہوئے کنال کے قتل کے بعد کنال کے گھرسے لے کر، موقع واردات اورعلاقے میں چاروں طرف بھاری پولیس فورس کوتعینات کیا گیا ہے۔ علاقے میں امن وامان خراب نہ ہو، اس سے متعلق پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ یہ پورا معاملہ دوفرقوں سے جڑگیا ہے اوراسے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ جمعہ کی صبح سے ہی کنال کے اہل خانہ علاقے میں ملزمین کی پھانسی کا مطالبہ کررہے تھے۔ علاقے کے لوگوں نے مل کراحتجاجی مارچ نکالا اور ہندووں کی نقل مکانی کا دعویٰ کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح جوبھی حادثات ہوتے ہیں، پولیس انتظامیہ اس معاملے میں کچھ نہیں کرتی ہے۔ جمعہ کے روزدوپہرتک احتجاج اتنا بڑھ گیا کہ کنال کے اہل خانہ اورمقامی لوگوں نے سیلم پورمیں مین روڈ جام کردیا۔ کافی دیرتک جام رہنے کے بعد شمال مشرق (نارتھ ایسٹ) کے ایڈیشنل ڈی ایس پی سندیپ لاما اورایس ایس پی اورپولیس اہلکاروں کے سمجھانے کے بعد لوگ سڑک کنارے احتجاج کے لئے پہنچ گئے اورٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ پورے دن سڑک کنارے احتجاج کرنے کے لئے اہل خانہ اورمقامی لوگ ڈٹے رہے۔

دہلی میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد اب اپوزیشن الزام لگا رہا ہے کہ دہلی میں ڈبل انجن کی حکومت ہے، اب کیوں دہلی میں اس طرح کے حادثات ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے بھی یہ سوال کھڑا کیا کہ دہلی میں بی جے پی حکومت آنے کے بعد کچھ امیدیں جگی تھیں، لیکن جس طرح سے حادثات ہو رہے ہیں، وہ سوال کھڑے کرتا ہے۔

دہلی پولیس پربھی مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس انتظامیہ اس طرح کے حادثات میں سخت کارروائی نہیں کرتا ہے، اس کی کمی کی وجہ سے اس طرح کا معاملہ بڑھتا جارہا ہے۔ ملزمین کی گرفتاری سے متعلق دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا بیان بھی سامنے آیا۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی رکن اسمبلی رویندرنیگی بھی علاقے میں پہنچے۔ متاثرہ فیملی سے مل کر گھنٹے بھرکے اندرملزمین کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

17 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

1 hour ago

Anant Singh 9 Murder Statement: اننت سنگھ کا دعویٰ، ’نتیش کمار کے لیے 9 قتل کروائے‘، باہوبلی رکن اسمبلی نے اور کیا کچھ کہا؟

بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…

2 hours ago