قومی

Bihar Political Crisis: بہار کی این ڈی اے حکومت میں نتیش کمار سمیت 9 نام کابینہ میں شامل، جانیں کون سا لیڈر بنے گا وزیر؟

Bihar Political Crisis: بہار کی نئی این ڈی اے حکومت میں وزراء کے ناموں کا انکشاف ہو چکا ہے۔ کل نو ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ اس اتحاد میں نتیش کمار وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ بی جے پی کی طرف سے سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا کو ڈپٹی سی ایم بنایا گیا ہے۔ نئی کابینہ کی فہرست میں بی جے پی سے ڈاکٹر پریم کمار، وجے کمار چودھری، شرون کمار، جے ڈی یو سے وجیندر یادو، آزاد سے سمت کمار سنگھ اور ‘ہم’ سے سنتوش کمار سمن کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

این ڈی اے حکومت میں یہ ہے نیا مساوات

بہار کی سیاست نے ایک بار پھر نیا موڑ لیا ہے۔ نتیش کمار این ڈی اے میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس سے اب سب کچھ واضح ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نئی حکومت میں کابینہ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جو آج شام حلف اٹھائے گی۔ اس کابینہ کے نئے مساوات میں نتیش کو چھوڑ کر جے ڈی یو کو تین اور بی جے پی کو تین وزیر ملے ہیں۔ اس کے علاوہ این ڈی اے میں شامل ‘ہم’ کو بھی جگہ ملی ہے اور واحد آزاد سمت کمار سنگھ کو کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Bihar Politics: آج 9ویں بار بہار کے وزیراعلیٰ بنیں گے نتیش کمار، 4 بجے راج بھون میں 2 نائب وزیراعلیٰ کے ساتھ لیں گے حلف

شام کو پانچ وزراء کی ہوگی حلف برداری

آپ کو بتا دیں کہ نتیش سمیت کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے راج بھون میں ہوگی۔ اس حوالے سے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ دعوت نامے بھی دینا شروع ہو گئے ہیں۔ کابینہ میں شامل تمام لیڈروں کو دعوت نامے بھیجے جا رہے ہیں۔ نتیش کمار 9ویں بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ ان کے ساتھ بی جے پی کے ریاستی صدر سمراٹ چودھری اور اپوزیشن کے سابق لیڈر وجے کمار سنہا بھی وزراء کی حیثیت سے حلف لیں گے۔ اس کے ساتھ ہی بہار میں اس تبدیلی کو لے کر بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

33 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago