Odisha: اڈیشہ سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں کمرشل ٹیکس اور گڈز سروس ٹیکس ڈیپارٹمنٹ (CT&GST) نے بڑی مقدار میں سونا اور چاندی ضبط کی ہے۔ اتھارٹی نے یہ سونا اور چاندی 2 کنٹینرز سے قبضے میں لے لیا ہے۔ سونے اور چاندی کی مقدار اتنی تھی کہ افسر بھی اسے دیکھ کر حیران رہ گئے۔ اتھارٹی نے سونا اور چاندی قبضے میں لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ہوائی اڈے کے قریب برآمد
اڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے (بی پی آئی اے) کے قریب حکام نے بھاری مقدار میں سونا اور چاندی ضبط کر لی ہے۔ یہاں معلومات دیتے ہوئے کمرشل ٹیکس کے جوائنٹ کمشنر اجے کمار سیٹھی نے بتایا کہ سونے کے پیکٹ کا کل وزن 87 کلو گرام تھا، لیکن خالص وزن کم ہوسکتا ہے۔ وہیں، چاندی 100 کلوگرام سے زیادہ تھی۔ مارکیٹ میں اس کی قیمت تقریباً 30 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
دو کنٹینروں میں بھرے تھے زیورات
سیٹھی نے کہا، “ہم نے پیر کو دو کنٹینر ضبط کیے ہیں۔ ایک کنٹینر میں چاندی کے زیورات تھے، جب کہ دوسرے کنٹینر میں سونے کے ساتھ چاندی کے زیورات تھے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کارگو احمد آباد، ممبئی اور نئی دہلی سے دو نجی ایئر لائنز کے ذریعے منگوایا گیا ہے۔ یہ سامان بھونیشور اور اس کے آس پاس کے بہت سے تاجروں کے لیے ہیں۔ سیٹھی نے مزید کہا کہ یہ کھیپ انڈیگو اور وستارا کی پروازوں کے ذریعے بھونیشور لائی گئی تھی۔ سونے اور چاندی کے یہ زیورات ڈبوں میں رکھے گئے تھے۔ اگر کوئی سامان مناسب بل کے بغیر پایا گیا تو جی ایس ٹی قانون اور قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں- Weather Update: گجرات کے سوراشٹرا اور کچھ میں موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات نے جاری کی وارننگ
کم از کم 12 جیولری اسٹورز میں جا رہے ہیں زیورات
دریں اثنا، مقامی میڈیا کے مطابق، سی ٹی اور جی ایس ٹی کے ڈپٹی کمشنر مانس سوین نے کہا کہ سونا اور چاندی، جو زیادہ تر زیورات کی شکل میں تھے، کم از کم 12 زیورات کی دکانوں پر لے جایا جا رہا ہے۔ تاہم قیمتی دھاتوں کے مالکان ٹیکس چالان سمیت مطلوبہ دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔ اس لیے ہمارے اہلکاروں نے سونا اور چاندی ضبط کر لی۔ مالک کو متعلقہ حکام کے سامنے پیش ہونے اور تمام دستاویزات پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ اگر وہ مقررہ مدت کے اندر ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ضبط شدہ سونے اور چاندی کو سرکاری خزانے میں بھیج دیا جائے گا۔”
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…