قومی

Republic Day 2024: پیلے رنگ کی بندھانی پگڑی، سفید کرتا-پاجامہ… یوم جمہوریہ کے موقع پر نئے لُک میں نظر آئے وزیر اعظم مودی

India 76th Republic Day: ملک آج اپنا 75واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ وزیراعظم مودی نے ہم وطنوں کو اس کی مبارکباد پیش کی ہے۔ وہ جمعہ (26 جنوری) کی صبح دہلی میں واقع نیشنل وار میموریل گئے، جہاں انہوں نے ملک کے لئے جان قربان کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیرا عظم مودی کے استقبال کے لئے وار روم میموریل پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی موجود رہے۔ اس دوران ہر سال کی طرح اس سال بھی وزیراعظم مودی کے لُک یعنی ان کا انداز بھی سرخیوں میں رہا۔

وزیراعظم مودی نے باندھنی پگڑی یا صافا پہنے ہوئے نظرآئے۔ یہ پگڑی کئی رنگوں سے بنا ہوا ہے اور اس کی لمبائی بھی کافی ہے۔ وزیراعظم مودی کی پگڑی کا رنگ خاص طور پر پیلا ہے اور یہ رنگ بھگوان رام سے جڑا ہوا بھی مانا جاتا ہے۔ پی ایم مودی کے پگڑی کے علاوہ روایتی کرتا اور چوڑی دار پاجامہ پہن کر پہنچے۔ ان کے کرتے اور پاجامے کا رنگ سفید ہے اور اس کے اوپر انہوں نے براؤن رنگ کا جیکٹ پہنا ہے۔ وزیراعظم مودی کالے رنگ کے جوتے بھی پہنے ہوئے تھے۔

پی ایم مودی نے گزشتہ سال کیا پہنا تھا؟

وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی وزیراعظم مودی پگڑی باندھ کر یوم جمہوریہ تقریب میں حصہ لینے کے لئے آتے رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی  گزشتہ سال 74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر راجستھانی جودھ پورپچرنگی موٹھڈا پگڑی پہن کرپہنچے تھے۔ پگڑی کے کپڑے پر پچرنگی لہریا یا کراس دھاریوں کا ڈیزائن تھا۔ پگڑی کے سر پر سلوٹوں سے پنکھ بنایا گیا تھا۔ یہ پگڑی بھی اس بار کی پگڑی کی طرح نیچے تک لٹکی ہوئی تھی، جسے موٹھڈا کے طور پر جانا جاتا ہے۔

فرانس سے آئے فوجی دستے نے لیا پریڈ میں حصہ

وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا، ملک کے اپنے ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی بہت بہت مبارکباد۔ جے ہند!’ فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون اس سال یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہیں۔ فرانس کے فوجی دستے نے بھی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں حصہ لیا۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ملک کی فوجی صلاحیت اورثقافتی تنوع کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ قابل ذکرہے کہ ہندوستان کو 15 اگست 1947 کوانگریزوں سے آزادی ملی، لیکن 26 جنوری 1950 کو ہندوستان کو ایک خود مختار جمہوری ملک قراردیا گیا۔ اسی دن ملک کا آئین نافذ ہوا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

25 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

51 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

2 hours ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago