اسپورٹس

Sania Mirza Post: شعیب ملک سے طلاق کے بعد شیشے کے سامنے کھڑی ہوکر خود سے کیا کہہ رہی ہیں ثانیہ مرزا؟

Sania Mirza On Instagram: گزشتہ دنوں انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اورپاکستانی کرکٹرشعیب ملک کا طلاق ہوا۔ اس کے بعد شعیب ملک نے پاکستانی ااداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ نکاح کیا۔ وہیں اب ثانیہ مرزا طلاق کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا پر نظرآئیں۔ ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پرتصویرشیئرکی ہے۔ اس تصویر میں ثانیہ مرزا شیشے کے سامنے نظرآرہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے تصویرشیئرکرکے کیپشن میں لکھا ‘ریفلیکٹ’… سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کا پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

ثانیہ مرزا کی ٹیم نے گزشتہ 21 جنوری کو بیان جاری کیا تھا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کا طلاق ہوچکا ہے۔ وہیں، سوشل میڈیا پر شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ نکاح کی تصویر شیئرکیں۔ حالانکہ اس پرثانیہ جاوید نے کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا ہے، لیکن ان کے والد عمران مرزا نے اس پربیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ خلع تھا۔

 

 

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان ہوگیا طلاق

ثانیہ مرزا کی ٹیم نے بیان جاری کرکے کہا کہ ٹینس اسٹار نے ہمیشہ اپنی پرسنل لائف کو پبلک لائف سے دور رکھا ہے۔ حالانکہ آج ہم شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے طلاق سے متعلق باتوں کو شیئر کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا طلاق ہوگیا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ ہم ثانیہ مرزا کے چاہنے والوں (مداحوں) سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں افواہوں سے بچیں، ساتھ ہی پرائیویسی کا بھی احترام کریں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago