قومی

India Covid Update: ملک میں بڑھ رہا ہے کووڈ انفیکشن، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 640 نئے مریضوں کی تصدیق، کیرالہ میں ایک اور موت

India Covid Update: کیرالہ میں کورونا وائرس JN.1 انفیکشن کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔ کیرالہ میں صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ جمعہ کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 640 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے صرف کیرالہ میں 265 نئے کورونا مریض ہیں۔ اس کے علاوہ کیرالہ میں بھی ایک متاثر شخص کی موت ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 2997 ایکٹیو کیسز ہیں۔

مرکزی حکومت نے لوگوں کو بھیڑ والی جگہوں پر ماسک پہننا شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسپتالوں یا بھیڑ والی جگہوں سے واپسی کے بعد سینیٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کیرالہ سے ملحقہ کرناٹک میں دو دن قبل ایک شخص کی موت کے بعد انفیکشن کے متعلق تشویش بڑھنے لگی ہے۔ کیرالہ میں کیسوں میں اضافے کی وجہ سے پڑوسی ریاستوں تمل ناڈو، کرناٹک اور گوا میں خصوصی چوکسی برتی جا رہی ہے۔

کیرالہ میں سب سے زیادہ ہے انفیکشن

کیرالہ میں کورونا انفیکشن کو لے کر سب سے زیادہ تشویش ہے۔ ریاست میں دو دنوں میں چار اموات کے ساتھ، تین سال قبل انفیکشن شروع ہونے کے بعد سے کیرالہ میں اموات کی کل تعداد 72,600 تک پہنچ گئی ہے۔

حال ہی میں، کیرالہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی ذیلی قسم، JN.1 کا پتہ چلا ہے۔ اس کی وجہ سے پڑوسی ریاستوں کرناٹک، تمل ناڈو اور گوا میں بھی چوکسی برتی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ وہیں ایک دن پہلے مغربی بنگال میں تین لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان میں جے این.1 ویرینٹ کے 26 کیسز، انفیکشن ہر روز زور پکڑ رہا ہے

وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4.4 کروڑ (4,44,70,887) ہو گئی ہے۔ کووڈ سے صحت یاب ہونے کی قومی شرح 98.81 فیصد ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس وقت اموات کی شرح صرف 1.18 فیصد ہے۔ ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 33 ہزار 328 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اب بھی 2997 افراد ملک بھر کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ اینٹی کورونا ویکسین کی 220 کروڑ 67 لاکھ 79 ہزار 81 خوراکیں دی گئی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Supreme Court on Traffic Challan: ٹریفک چالان کی ادائیگی میں نہ کریں تاخیر، بجلی کے بل میں بھی شامل ہوسکتی ہے بقایا رقم؟ سپریم کورٹ نے دی تجویز

سپریم کورٹ نے کہا کہ صرف ای-چالان جاری کرنا کافی نہیں، بقایا جرمانوں کی وصولی…

2 minutes ago

UP Election Muslim Vote Bank: اکھلیش کے پی ڈی اے فارمولے میں اویسی کی انٹری؟ 150 نشستوں پر اے آئی ایم آئی ایم کی تیاری، مسلم ووٹ پر بڑھا مقابلہ

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنے پی ڈی اے فارمولے کے ذریعے پسماندہ،…

5 minutes ago

Mahendra Bhatt Met PM Modi: اتراکھنڈ بی جے پی صدر مہندر بھٹ نے اہلِ خانہ کے ساتھ پی ایم مودی سے کی ملاقات، بیٹے کی شادی کا دیا دعوت نامہ

مہندر بھٹ اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے، بیٹے…

32 minutes ago

Massive Protest Against Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کے خلاف کانگریس کا محاذ، دہلی، یوپی سمیت ملک بھر میں احتجاج

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کانگریس نے پیر کو ملک گیر احتجاج کیا۔…

37 minutes ago