Deoria Murder News: اتر پردیش کے دیوریا ضلع میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان خونریز کھیل کھیلا گیاہے۔ اس دوران تابڑ توڑ فائرنگ سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ اس معاملے میں ابھی تک 6 لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے ۔ جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیز دھار ہتھیار سے اورگولی مار کر قتل کر دیا گیاہے۔ گاؤں میں کشیدگی کو دیکھ کر ایس پی ڈاکٹر سنکلپ شرما نے کہا کہ پی اے سی کو موقع پر بھیجا جا رہا ہے۔
یہ پورا معاملہ ردر پور تھانے کے قریب فتح پور گاؤں کا ہے۔ جہاں زمین کے تنازع پر دونوں فریقین کے درمیان پرانی دشمنی چل رہی تھی۔ جس کی وجہ سے آج صبح ان کے درمیان خونریز تصادم ہوا۔ جس میں 6 افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف وہراس کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ پولیس نے کچھ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
فی الحال فتح پور گاؤں کے ہر موڑ پر پولیس تعینات ہے۔ 6 اموات سے پولیس انتظامیہ صدمے میں ہے۔ ڈی ایم اور ایس پی سمیت کئی اعلیٰ افسران خود واقعہ کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔ پی اے سی کو بھی تعینات کیا جا رہا ہے۔
ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا قتل
جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شامل ہیں۔ جب کہ دوسری جانب سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ یہ قتل گولی مار کر اور تیز دھار ہتھیاروں سے کیے گئے ہیں۔ یہ واقعہ پیر کی صبح زمین کے تنازعہ کی وجہ سے پیش آیا۔ یہ بات بھی سامنے آ رہی ہے کہ ان پانچ افراد کے قتل میں تیز دھار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تھا۔ وہیں دوسری طرف سے قتل ہونے والا شخص سابق ضلع پنچایت ممبر ہیں۔
یہ خونی تصادم ہواکیوں؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سابق ضلع پنچایت ممبر پریم یادو کا زمینی تنازعہ میں تیز دھار ہتھیار سے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ پریم یادو کے قتل کے بعد ناراض کنبہ کے لوگ اسی گاؤں کے ستیہ پرکاش دوبے کے گھر میں گھس گئے اور پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس قتل کیس میں ایک لڑکی کی حالت تشویشناک ہے۔ وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس قتل عام کے بعد دونوں پارٹیوں کے گھروں کے ساتھ ساتھ پورے گاؤں میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…