6 Karnataka HC judges get death threats: بنگلورو میں سائبر کرائم پولیس نے کرناٹک ہائی کورٹ کے ایک ملازم کو ایک پیغام موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا ہے جس میں نامعلوم شخص نے عدالت کے چھ ججوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔عدالت کے تعلقات عامہ کے افسر کے مرلی دھر نے اپنی شکایت میں کہا کہ انہیں واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغام موصول ہواہے۔ بھیجنے والے نے 50 لاکھ روپے تاوان کا بھی مطالبہ کیا ہےاور اسے پاکستان میں الائیڈ بینک لمیٹڈکے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
شکایت کے مطابق، مرلی دھر کو 12 جولائی کی شام تقریباً 7 بجے ان کے سرکاری موبائل نمبر پر پیغام موصول ہوا۔ بھیجنے والے نے دھمکی دی کہ اگر رقم منتقل نہیں کی گئی تو وہ کرناٹک ہائی کورٹ کے چھ ججوں- جسٹس محمد نواز، ایچ ٹی نریندر پرساد، اشوک جی نجگنور، ایچ پی سندیش، کے نٹراجن اور بی ویرپا کو قتل کر دیں گے۔ بھیجنے والے نے یہ بھی کہا کہ وہ “دبئی گینگ” کا حصہ ہے اور اس نے شکایت کنندہ کو متعدد نمبروں سے میسج کیا ہے۔ شکایت کنندہ کے مطابق، “یہ انڈین ہمارے آپ کے شوٹر ہیں،” بھیجنے والے نے یہ لکھا ہے۔
چودہ جولائی کو سینٹرل سی ای این پولیس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 75 (ہندوستان سے باہر جرم یا خلاف ورزی) اور 66 ایف (سائبر دہشت گردی) کے ساتھ ساتھ تعزیرات ہند کی دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی)، 507 (ایک گمنام مواصلات کے ذریعہ مجرمانہ دھمکی) اور 504 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ایک افسر نے بتایا کہ پولیس نے ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…