قومی

4 students died in accident in UP: یوپی کے شاہجہاں پور میں بورڈ کا امتحان دینے جا رہے 4 طلبہ کی حادثے میں موت، 6 زخمی

4 students died in accident in UP: منگل کی صبح ضلع میں ایک کار کے درخت سے ٹکرانے سے دو طالبات سمیت چار طالبات کی موت ہو گئی اور چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ سبھی دسویں بورڈ کے امتحان میں بیٹھنے والے تھے۔ ایک پولیس افسر نے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ کانٹ علاقہ کے برینڈا گاؤں کے رہنے والے 10 طلباء آج صبح ایک کار (ایکو) میں دسویں جماعت کے ریاضی کا امتحان دینے جیتی پور میں واقع اسکول جارہے تھے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سٹی) سنجے کمار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ جلال آباد-شاہجہاں پور روڈ پر جاروان گاؤں کے قریب کار کا ٹائر پھٹ گیا اور یہ بے قابو ہو کر ایک درخت سے ٹکرا گئی اور ایک کھائی میں الٹ گئی۔

کمار نے بتایا کہ انوراگ کشواہا (15)، انوراگ سریواستو (14)، پرتشٹھا مشرا (15) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ موہانی موریہ (16) کو میڈیکل کالج پہنچنے پر مردہ قرار دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ چھ دیگر طالبات بھی شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں پولیس نے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کرایا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Truck Runs over Students in Pune: پونے میں کالج کے باہر تیز رفتار ٹرک نے طلبہ کو کچلا، تین کی موت، دو شدید زخمی

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق، تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو…

56 minutes ago

Central Cabinet Approval: وزیراعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی 4288 کروڑ روپے کی لاگت سے کامراجار بندرگاہ پر دوسرے کنٹینر ٹرمینل کو منظوری

اس منصوبے کا مقصد چنئی۔اینور کے صنعتی اور اقتصادی خطے کے علاوہ جنوبی ہندوستان کے…

1 hour ago

’’ہمیں گمراہ نہ کریں‘‘، مسافرخانہ معاملے میں ہائی کورٹ کی درخواست گزاروں کوپھٹکار، نماز پڑھنے کی مانگ رہے تھے اجازت

مسافر خانہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد…

2 hours ago