نئی دہلی، 9 نومبر (بھارت ایکسپریس اردو بیورو) امام حرم مسجد نبوی ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان نے رام لیلا میدان میں جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام دو روزہ 35ویں اہل حدیث کانفرنس ’ احترام انسانیت اور مذاہب عالم سے خطاب کیا۔ سب سے پہلے انہوں نے ہندوستان میں امن، ترقی، استحکام کیلئے اور فتنہ و فساد سے محفوظ رہنے کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا اور عالم اسلام حسرت بھری نظروں سے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اسلام کی حفاظت اورپھیلاو کے لیے آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو انسانیت کے تحفظ کی فکر ہے۔ اسلام نے اپنے آغاز سے ہی انسانیت کے تحفظ کے لیے بہت کام کیے ہیں۔ اسلام میں ہمیشہ انسانیت کی حفاظت کی کوشش کی ہے۔ اس موضوع پر پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق بہت سی احادیث ہمارے سامنے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ہمیشہ انسانیت کی فلاح و بہبود، ترقی اور تحفظ کے لیے کوشاں رہتے ہیں اور پوری دنیا میں اس کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔
اسلام کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت
اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے ڈپٹی جنرل سکریٹری عبدالرحمن بن عبداللہ الزید نے انسانیت کو درپیش چیلنج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اس پلیٹ فارم سے انسانیت کی سلامتی اور احترام کے بارے میں بات چیت کی جارہی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں افراتفری کا ماحول ہے اور اسلام کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔
انسانیت کا احترام اور حقوق العباد پر زور
اس موقع پرمرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر اور کانفرنس کے صدر مولانا اصغر علی امام سلفی مہدی نے اپنے خطاب میں اسلام کی روشنی میں انسانیت کے تحفظ اور خواتین بالخصوص بہنوں کے حقوق پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بہنوں کو ان کا حق دلانے کے معاملے پر بھائیوں کے ذریعے رشتہ توڑا جا رہا ہے۔ ایسے ماحول میں ہماری حکومت یونیفارم سول کوڈ لا کر خواتین کو برابری کا درجہ دینے کی بات کر رہی ہے۔ یعنی آپ کے جائیداد میں آدھا حصہ دینے کی بات کی جارہی ہے ہیں تو کیا ہمارے مسلمان بھائی اپنی جائیداد میں آدھا حصہ اپنی بہنوں کو دیں گے؟ کانفرنس میں جمعیة علماءہند کے صدر مولانا ارشد مدنی سمیت علمائے کرام اور دانشوروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مسجد نبوی کے امام خصوصی طور پر اس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہندوستان آئے ہیں۔ کل وہ یہاں مغرب اور عشاءکی نمازیں بھی ادا کریں گے۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی نظامت مولانا عبدلاحکیم عبدالمعبود مدنی شیخ الحدیث جامعہ رحمانیہ کاندیولی، ممبئی نے فرمائی۔ امام حرم مسجد نبوی کے اسٹیج پر پہنچتے ہوئے مولانا عبدالمعبود مدنی نے گلے لگا کرمہمان محترم کا شاندار استقبال کیا۔.
بھارت ایکسپریس۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ سندھنور کے ارگنمارا کیمپ کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو…
ہندوستان کی کافی بنیادی طور پر ماحولیاتی لحاظ سے امیر مغربی اور مشرقی گھاٹوں میں…
ابتدائی تفتیش میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت ایریا کمانڈر شانتی اور منوج کے طور…
حکومت نے رواں مالی سال اپریل تا ستمبر کے دوران چھ شعبوں بشمول الیکٹرانکس اور…
2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں، عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان نے مٹیا…
نیتی آیوگ کی سفارشات کی بنیاد پر، یوگی حکومت وارانسی اور پریاگ راج کو جوڑنے…