قومی

Hyderabad Momo News: حیدر آباد میں موموز کھانے سے 31 سالہ خاتون کی موت،20 افراد ہوئے بیمار

آج کل موموزلوگوں کی خاص پسند ہے ۔ دہلی-این سی آر سمیت تمام بڑے شہروں میں موموز کھانے کا  رجحان بہت بڑھ گیا ہے۔ بچے ہوں یا بوڑھے، موموز کا ذائقہ ہر کسی کی زبان پر اس قدر مقبول ہو چکا ہے کہ شاید ہی کوئی موموز کا ایسا اسٹال ہو جہاں لوگوں کا ہجوم نظر نہ آتا ہو،تا ہم موموز کھانے سے قبل آپ کے یہ جان لینا ضروری ہے کہ موموز کھانا جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ تازہ معاملہ حیدرآباد کا ہے ۔ یہاں موموز کھانے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی، جب کہ 20 افراد  فوڈ پوائزننگ کے شکار ہوئے ۔ یہ واقعہ بنجارہ ہلز علاقہ میں پیش آیا۔

موموز  کھانے سے خاتون کی موت، 20 بیمار

پولیس کا کہنا ہے کہ بنجارہ ہلز کے علاقے میں موموز فروش کے موموز کھانے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی اور 20 دیگر افراد فوڈ پوائزننگ کے شکار ہو گئے۔ موموز کھانے سے 31 سالہ ریشماں بیگم نا می خاتون کی موت ہوگئی ہے۔ ریشماں بیگم اور ان کی 12 اور 14 سالہ بیٹیوں نے جمعہ کے روز خیرت آباد میں ایک جگہ سے موموز خریدے تھے اور انہیں کھانے کے بعد پیٹ میں درد ہونے لگا اور الٹیاں ہونے لگیں۔

ریشماں بیگم کی بیٹیاں بھی بیمار ہیں۔

ریشماں بیگم کا انتقال اتوار کی صبح ہوا۔ جبکہ ان کی دونوں بیٹیاں زیر علاج ہیں۔ ریشماں بیگم کے انتقال کے بعد اب ان کی بیٹیوں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ بنجارہ ہلز پولس اسٹیشن کے سب انسپکٹر رام بابو نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، “ہمیں کل ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ ریشماں بیگم کی موت  ایک  دکاندار کے موموز کھانے سے ہوئی ہے اور 15 دیگر فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے ہیں۔” مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔”

موموز  بغیر لائسنس کے فروخت کیے جا رہے تھے۔

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موموز بیچنے والا شخص بغیر کسی فوڈ سیفٹی لائسنس کے اپنا کاروبار چلا رہا تھا۔  موموز بنانے کے لیے استعمال ہونے والے آٹے کو بغیر کسی پیکنگ کے فریج میں رکھا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ  فریج کا دروازہ بھی ٹوٹا ہوا تھا۔ فوڈ وینڈر سے خوراک کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

ریشماں بیگم کے اہل خانہ نے معاملے کی شکایت پولیس سے کی۔ جس کے بعد گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ اور پولیس نے ملزم کا سراغ لگایا۔ موموز کا اسٹال چلانے والے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دونوں کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago