بھارت ایکسپریس۔
وقف ترمیمی بل 2024 کے لئے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کی میٹنگ میں ہنگامہ آرائی کے دوران عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈراورجے پی سی کے ممبرسنجے سنگھ نے بی جے پی حکومت پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کا دھیان مہنگائی سے بھٹکانا چاہتی ہے۔ اسی لئے وہ نفرت کی بنیاد پرلوگوں کوبانٹنا چاہتی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عام آدمی پارٹی وقف ترمیمی بل کے خلاف ہے اوروہ اس سلسلے میں جے پی سی کے سامنے اپنی رائے پیش کرے گی۔
راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 2004 اور2009 میں بی جے پی نے رحمٰن کمیٹی کو نافذ کرنے کی بات کہی تھی۔ 2013 میں جو وقف ترمیمی بل منظور ہوا تھا اس میں بی جے پی نے بھی ساتھ دیا تھا۔ لیکن اب بی جے پی خود الگ اسٹینڈ لے رہی ہے اور وہ نفرت کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…