نئی دہلی : راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے پری پیڈ موبائل یوزرکے لیے 30 دن کی مدت والے ریچارج پلان متعارف کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اسے کم بجٹ والے صارفین کے لیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے پلان سے صارفین کو ریچارج کے معاملے میں زیادہ سہولت اور انتخاب ملے گا۔راگھو چڈھا نے کہا کہ نئے پلان خاص طور پر ان یوزر کے لیے بھی مفید ہوں گے جو اپنے موبائل فون کا استعمال بنیادی طور پر وائس کال اور ایس ایم ایس کے لیے کرتے ہیں اور انہیں ڈیٹا کی ضرورت نہیں ہوتی۔
13 کی بجائے سال میں 12 ریچارج
راگھو چڈھا نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن (تھرٹینتھ امینڈمنٹ) ریگولیشنز، 2026 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 30 دن کی مدت والے ریچارج پلان سے یوزرکو ایک سال میں 13 ماہانہ ریچارج کرنے کی ضرورت کم ہو کر 12 ریچارج تک رہ جائے گی۔انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں پری پیڈ موبائل یوزرکے لیے اچھی خبر ہے۔ حکومت نے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں، جن کے تحت اب 30 دن کے ریچارج پلان، صرف وائس اور ایس ایم ایس کے لیے پلان اور کم بجٹ والے صارفین کے لیے زیادہ موزوں آپشن دستیاب ہوں گے۔
Good news for Prepaid Mobile Users in India
The Govt just introduced Telecom Consumer Protection (Thirteenth Amendment) Regulations, 2026, consumers will now have:
• 30-day recharge plans, reducing the need for 13 monthly recharges to 12 in a year
• Voice and SMS-only plans… pic.twitter.com/mfWVfMWNqR— Raghav Chadha (@raghav_chadha) September 27, 2026
راگھو چڈھا نے پارلیمنٹ میں اٹھایا تھا معاملہ
راگھو چڈھا نے کہا کہ کئی یوزر نے محدود اور غیر لچکدار ریچارج آپشنز سے متعلق اپنی تشویش ان کے ساتھ شیئر کی تھی۔ انہوں نے 11 مارچ کو پارلیمنٹ میں یہ معاملہ اٹھاتے یوزر کے لیے زیادہ انتخاب اور سستے آپشنز کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے حکومت ہند اور ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کے انتخاب اور سہولت کے مفاد میں ان خدشات کو دور کیا گیا ہے۔راگھو چڈھا اس سے پہلے 28 دن کے ’ماہانہ‘ ریچارج سائیکل پر بھی سوال اٹھا چکے ہیں اور ٹیلی کام یوزر کے لیے زیادہ سہولت بخش آپشنز کا مطالبہ کیا تھا۔
ٹرائی نے ریچارج پلان کے قواعد میں کیا تبدیلی کی؟
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن (تھرٹینتھ امینڈمنٹ) ریگولیشنز، 2026 جاری کیے ہیں۔ ان میں وائس اور ایس ایم ایس سروسز کے لیے اسپیشل ٹیرف واؤچرز (STVs) سے متعلق قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے۔اسپیشل ٹیرف واؤچرز پری پیڈ ٹیرف پروڈکٹس ہوتے ہیں، جنہیں ٹیلی کام کمپنیاں مخصوص سروسز اور مدت کے لیے پیش کرتی ہیں۔ نئے ضوابط کے تحت ٹیلی کام آپریٹرز کو ایسے صارفین کے لیے مزید وائس اور ایس ایم ایس اونلی STVs پیش کرنے ہوں گے، جنہیں ڈیٹا سروسز کی ضرورت نہیں ہے۔نئے قواعد کے مطابق کمپنیوں کو 30 دن اور 30 دن سے کم مدت والے ایسے وائس اور ایس ایم ایس اونلی پلان پیش کرنے ہوں گے، جن کی مدت ان بنڈل وائس، ایس ایم ایس اور ڈیٹا STVs کی دستیاب مدت کے مطابق ہو۔ان تبدیلیوں کا مقصد صارفین کو اپنی ضروریات کے مطابق پری پیڈ پلان منتخب کرنے میں زیادہ لچک فراہم کرنا ہے۔ خاص طور پر وہ یوزر جو بنیادی طور پر وائس کال اور ایس ایم ایس استعمال کرتے ہیں، اب بغیر ڈیٹا والے مزید آپشنز کا انتخاب کر سکیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
برطانوی حکومت نے بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو 23 مارچ 1931 کو…
ایسے میں 19 سالہ کارتک نے شکایت کرنے کے بجائے خود کچھ کرنے کا فیصلہ…
آشوتوش رنکا نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ پولیس نے انہیں مبینہ طور پر…
28 سے 30 ستمبر تک ہونے والی ہڑتال پانچ روزہ بینکنگ ہفتے سمیت کئی مطالبات…
لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…
بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…