-بھارت ایکسپریس
Jammu and Kashmir Kulgam Terrorist Encounter: جنوبی کشمیر واقع کلگام کے ڈی ایچ پورا میں سیکورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو مارگرایا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو ابھی بھی علاقے میں دواوردہشت گرد پھنسے ہوئے ہیں۔ فی الحال دونوں طرف سے گولی باری جاری ہے۔ ابھی تک دہشت گردوں کی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ فوج کو علاقے میں دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی اطلاع ملنے پرکل دوپہر میں سرچ آپریشن چلایا تھا۔ اس کے بعد اچانک دہشت گردوں نے گولی باری شروع کردی تھی۔ اس کے بعد سے آپریشن جاری تھا۔
افسران نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کلگام میں ڈی ایچ پورا علاقے میں رات کی امن کے بعد دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان گولی باری پھر سے شروع ہوگئی۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کہا کہ آپریشن پوری رات ملتوی رہا اورآج صبح طلوع آفتاب کے ساتھ پھر سے شروع کردیا گیا ہے۔ کل علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خصوصی اِن پُٹ ملنے کے بعد سمنو میں دہشت گردوں کے ایک گروپ اور سیکورٹی اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم کے درمیان خطرناک گولی باری ہوئی۔
13 ستمبر کو شہید ہوئے تھے فوج کے 5 جوان
واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ ماہ عیدگاہ علاقے میں دہشت گردوں نے پولیس انسپکٹرکی تین گولیاں مارکرشہید کردیا تھا۔ انسپکٹر کی شناخت مسرورعلی وانی کے طورپر ہوئی تھی۔ اس حملے کی ذمہ داری ٹی آرپی ایف نے لی تھی۔ جب حملہ ہوا تب انسپکٹرمقامی نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے۔ جموں وکشمیر میں 13 ستمبرکو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں تین افسر اور دو جوان شہید ہوگئے تھے۔ دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پراس وقت گولی چلائی جب وہ سرچ آپریشن چلا رہے تھے۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستانی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کاری 2024 میں 10 فیصد بڑھ کر…
منگل کو ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار…
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جاوید علی خان نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسٹوڈنٹس یونین…
میوچل فنڈ انڈسٹری 2024 میں بھی 17 لاکھ کروڑ روپے کے متاثر کن اثاثوں میں…
سرکردہ پلیٹ فارمز، بشمول رلائنس ریٹیل، ٹاٹا سنز اور زومیٹو نے حفاظتی عہد اپنایا کیونکہ…
عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں…