3 Kuki-Zo Tribals Shot Dead: منگل کی صبح منی پور کے کانگ پوپکی ضلع میں کوکی-جو برادری کے تین قبائلی افراد کو کالعدم عسکریت پسند گروپوں کے مبینہ ارکان نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حکام نے یہاں یہ جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آور ایک گاڑی میں آئے اور امپھال ویسٹ اور کانگ پوپکی اضلاع کے سرحدی علاقوں پر واقع ایرینگ اور کرم علاقوں کے درمیان گاؤں والوں پر حملہ کیا۔ یہ گاؤں پہاڑوں میں واقع ہے اور قبائلیوں کی اکثریت ہے۔
منی پور میں اکثریتی میتی اور قبائلی کوکی برادریوں کے درمیان 3 مئی سے مسلسل جھڑپیں جاری ہیں اور اب تک 160 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں۔
1990 میں ناگاوں اور کوکیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہیں کہ ناگا اور کوکی برادریوں کے درمیان کوکی تنازعہ کی ایک تاریخ ہے۔ ناگاوں اور کوکیوں کے درمیان آخری پرتشدد جھڑپیں 1990 کی دہائی میں دیکھی گئی تھیں، جس میں سینکڑوں لوگ مارے گئے تھے۔ اس وقت دونوں برادریوں کے درمیان زمین کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔ درحقیقت، کوکی مانی پور کی پہاڑیوں کو اپنی “مادر وطن” کے طور پر دعویٰ کرتے ہیں۔ اس کے بڑے حصے گریٹر ناگالینڈ یا ناگالیم کے ساتھ ملتے ہیں، جسے ناگا اپنا وطن سمجھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے 90 کی دہائی میں دونوں برادریوں کے درمیان خونریز تصادم ہوا۔
بھارت ایکسپریس
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…